30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو دودھ پلانے میں کیا استحالہ ہے۔حال روح بعد فراق وپیش از تعلق میں فارق عــــــہ۱ کیا ہے ؟ آخر حضرت ابراھیم علی ابیہ الکریم وعلیہ الصلوٰۃ والتسلیم کے لئے صحیح حدیث میں ہے:"جنت میں دو دایہ ان کی مدتِ رضاعت پوری کرتی ہیں۔"
|
رواہ احمد ومسلم عن انس رضی اللہ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ان ابراھیم ابنی وانہ مات فی الثدی وانہ لو ظئرین یکملان رضاعہ فی الجنۃ[1]۔ |
اس کو امام احمد ومسلم نے حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: ابراہیم میرا بیٹا جو شیر خوارگی کی عمر میں وصال فرماگیا ہے بیشك جنت میں اس کیلئے دو دایہ ہیں جو اس کی مدت رضاعت پوری کریں گی۔(ت) |
بایں ہمہ یہ باتیں نافی استحالہ یں نہ مثبت وقوع عــــــہ۲ قول بالوقوع تاوقتیکہ نقل ثابت نہ ہو جزاف عــــــہ۳ وبے اصل ہے۔ واللہ تعالٰی اعلم۔
جواب سوال ۳:زنبیل ارواح عــــــہ۴ چھین لینا خرافات مخترعہ جہّال سے ہے۔سیدنا عزرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام رسل ملائکہ سے ہیں اوررسل ملائکہ،اولیاء بشر سے بالاجماع افضل۔تو مسلمانوں کو ایسے اباطیل واہیہ
عــــــہ۱:روح کے جسم سے جُدا ہونے کے بعد کی حالت اورجسم سے متعلق ہونے سے پہلے کی حالت میں کوئی فرق نہیں۔
عــــــہ۲:ان دلائل سے استحالہ کی نفی ہوتی ہے لیکن اس کا واقع ہونا ثابت نہیں ہوتا۔
عــــــہ۳:من گھڑت،جھوٹ،بے ہودہ
عــــــہ۴:روحوں کاتھیلا۔
[1] صحیح مسلم کتاب الفضائل باب رحمتہ صلی اللہ علیہ وسلم الصبیان والعیال الخ قدیمی کتب خانہ ۲/۲۵۴،مسند احمد بن حنبل عن انس بن مالك المکتب الاسلامی بیروت۳/۱۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع