30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ ظاہر میں ام المومنین کے پاس شیر نہ ہونا کچھ اس کے منافی کہ امور خارقہ للعادہ عــــــہ۱ اسباب ظاہر پر موقوف نہیں،نہ روح عام متکلمین کے نزدیك مجردات سے ہے اورفی نفسہامادیہ نہ سہی تاہم مادہ سے اس کا تعلق بدیہی۔نہ جسم،جسم شہادت میں منحصر۔جسم مثالی بھی کوئی چیز ہے کہ ہزاروں احادیث برزخ وغیرہ اس پر گواہ عــــــہ۲ ،کیفما کان عــــــہ۳ شك نہیں کہ روح مفارق عــــــہ۴ کی طرف نصوص متواترہ میں نزول وصعود ووضع وتمکن وغیرہ اعراض جسم وجسمانیت قطعا منسوب اور وہ نسبتیں اہل حق کے نزدیك ظاہر پرمحمول عــــــہ۵ یالیت شعری جب ارواح شہداء کا میوہ ہائے جنت کھانا ثابت۔
|
الترمذی عن کعب بن مالك قال قال رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ان ارواح الشہداء فی طیرخضر تعلق من ثمر الجنۃ[1]۔ |
(امام ترمذی کعب ابن مالك سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نےفرمایا بے شك شہداء کی ارواح سبز رنگ کے پرندوں میں میوہ ہائے جنت سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ |
جبکہ دوسری روایت میں ارواح عام مومنین کے لئے یہی ارشاد:
|
الامام احمد عن الامام الشافعی عن الامام مالك عن الزھری عن عبدالرحمن بن کعب بن مالك عن ابیہ رضی اللہ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نسمۃ المؤمن طائر یعلق فی شجر الجنۃ حتی یرجعہ اللہ تعالٰی فی جسدہ یوم یبعثہ[2]۔ |
امام احمد امام شافعی سے وہ امام مالك سے وہ زہری سے وہ عبد الرحمن بن کعب بن مالك سے وہ اپنے باپ سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ) مومن کی روح پرندہ کی صورت میں جنت کے درختوں میں رہتی ہے یہاں تك کہ قیامت کے روز اللہ تعالٰی اسے اپنے جسم کی طرف لوٹا دے گا۔ |
عــــــہ۱:عادت کے خلاف،کرامت وغیرہ عــــــہ۲:وہ احادیث جو احوال برزخ پر مشتمل ہیں ان میں جسم مثالی بکثرت ذکرآیا ہے لہذا وہ احادیث جسم مثالی کے وجود پر گواہ ہیں۔ عــــــہ۳:کوئی بھی صورت ہو
عــــــہ۴:جسم سے جدا روح عــــــہ۵:اہل سنت کے نزدیك اپنے ظاہری معنی پر ہے ان میں کوئی تاویل نہیں کی گئی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع