30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عن انس بن مالك رضی اللہ تعالٰی عنہم۔ |
انس بن مالك سے روایت کیا،اللہ تعالٰی ان سے راضی ہو۔) |
علماء نے امام ابو محمد جوینی قدس سرہٗ کی نسبت کہا ہے کہ:" اگر اب کوئی نبی ہوسکتا تو وہ ہوتے۔"امام ابن حجر مکی اپنے فتاوٰی حدیثیہ میں فرماتے ہیں:
|
قال فی "شرح المہذب "نقلا عن الشیخ الامام المجمع علی جلالتہ وصلاحہ وامامتہ ابی محمد الجوینی الذی قیل فی ترجمتہ لو جاز ان یبعث اللہ فی ھذہ الامۃ نبیا لکان ابا محمد الجوینی[1]۔ |
شرح مہذب میں کہا نقل کرتے ہوئے اس شیخ وامام سے جن کی جلالت وصلاحیت وامامت پر اجماع ہے یعنی ابو محمد جوینی علیہ الرحمہ جن کے تعارف میں کہا گیا ہے کہ اگر اب اللہ تعالٰی کی طرف سے اس امت میں کسی نبی کو بھیجنا جائزہوتا تو وہ ابو محمد جوینی ہوتے(ت) |
مگر ہر حدیث حق ہے،ہر حق حدیث نہیں۔حدیث ماننے اورحضور اکرم سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف نسبت کرنے کے لئے ثبوت چاہیے،بے ثبوت نسبت جائز نہیں،اورقول مذکور ثابت نہیں۔واللہ تعالٰی اعلم۔
جواب سوال ۴:حضرت ام المومنین محبوبہ سید المرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ وعلیہا وسلم کا روح اقدس سیدنا الغوث الاعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کو دودھ پلانا،بعض مداحین حضور اسے واقعہ خواب بیان کرتے ہیں کما رأیت فی بعض کتبھم التصریح بذٰلک(جیسا کہ میں نے ان کی بعض کتابوں میں اس پر تصریح دیکھی۔ت)
اس تقدیر پر تو اصلًااستبعاد عــــــہ۱ نہیں اوراب اس پرجو کچھ ایرادکیا گیا سب بے جاو بے محل ہے اوراگر بیداری ہی میں مانا جاتاہو، تاہم بلاشبہہ عقلًااورشرعًاجائز اوراس میں درایۃً کوئی استحالہ عــــــہ۲ درکنا راستبعادبھی نہیں۔" اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ﴿۲۰﴾٪"[2] ۔ (بیشك اللہ ہر شے پر قادر ہے۔ت)
عــــــہ۱:دورازقیاس عــــــہ۲:محال ہونا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع