دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

دوسرے یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میرے بعد نبی ہوتا تو پیران پیر ہوتے۔

تیسرے یہ کہ زنبیل ارواح کی عزرائیل علیہ السلام سے حضرت پیران پیر نے ناراض اورغصہ میں ہوکر چھین لی تھی۔

چوتھے یہ کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے حضرت غوث الاعظم رحمہ اللہ تعالٰی حضرت ابوبکر صدیق سے زیادہ مرتبہ رکھتے ہیں۔

ان اقوال کا کیا حال ہے ؟مفصل بیان فرماکر اجر عظیم اورثواب کریم پائیں اوررفع نزاع بین الفریقین فرمائیں۔

المستفتی

عبدالحق عفاعنہ کٹھور،ضلع سورت،گجرات(بھارت)

مؤرخہ ۱۶رمضان المبارك ۱۳۱۰ھ

الجواب:

اللھم لك الحمد فقیر غفراللہ تعالٰی لہٗ کلمات چند مجمل وسودمند عــــــہ۱ گزارش کرے اگرچہ فریقین میں سےکسی کو پسند نہ آئیں مگر بعونہ تعالٰی حق وانصاف ان سے متجاوزنہیں والحق احق ان یتبع واللہ الہادی الی صراط مستقیم(اورحق ہی اتباع کے زیادہ لائق ہے،اوراللہ تعالٰی سیدھی راہ دکھانے والاہے۔)

جواب سوال۲:یہ قول کہ"اگر نبوت ختم نہ ہوتی تو حضور غوث پاك رضی اللہ تعالٰی عنہ نبی ہوتے اگرچہ اپنے مفہوم شرطی پرصحیح وجائزالاطلاق ہے کہ بے شك مرتبہ علیہ رفیعہ حضورپُرنوررضی اللہ تعالٰی عنہ تلومرتبہ نبوت عــــــہ۲ "

عــــــہ۱:مفید

عــــــہ۲:مرتبہ غوثیت،مرتبہ نبوت کے پیچھے اوراس سے نیچے ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن