30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
امرأۃ ابی طلحۃ فی الجنۃ،وسماعہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم خشخشۃ الغمیصاء |
بہشت میں زوجۂ ابوطلحہ عــــــہ۱ کو اورجنت میں غمیصاء بنت ملحان کی پہچل عــــــہ۲ سنی،جیسا کہ ہم اس سے قبل ذکر کرچکے ہیں۔ |
عــــــہ۱:حدیث میں ہے:عن جابر بن عبداللہ ان رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم قال رأیت الجنۃ فرأیت امرأۃ ابی طلحۃ الحدیث[1]۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:مجھے جنت دکھائی گئی تو میں نے جنت میں ابوطلحہ کی زوجہ کو دیکھا۔
عــــــہ۲:حدیث شریف میں ہے:عن انس عن النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم قال دخلت الجنۃ فسمعت خشفۃ فقلت من ھذا قالوا ھٰذہ الغمیصاء بنت ملحان ام انس بن مالك [2]۔
ایك اور روایت میں یوں بیان ہوا:عن انس بن مالك قال قال رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم دخلت الجنۃ فسمعت خشخشۃ بین یدی فاذا ھی الغمیصاء بنت ملحان ام انس بن مالک[3]۔
مسند احمد کی دوسری روایت یوں ہے:عن انس قال قال رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم دخلت فسمعت بین یدی خشفۃ فاذا انا بالغمیصاء بنت ملحان[4]۔
ان روایات کا مفہوم یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے حضر ت انس بن مالك کی والدہ حضرت غمیصاء بنت ملحان رضی اللہ تعالٰی عنہماکی جنت میں پہچل سنی۔
نوٹ:یاد رہے کہ غمیصاء بنت ملحان یہی زوجۂ ابوطلحہ ہیں۔فاعلم ذٰلك
(حاشیہ منجانب امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع