30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کے بعد فاضل عبدالقادر اربلی فرماتے ہیں:
|
فایاك یااخی ان تکون من المنکرین المتعجبین من حضور روحہ لیلۃ المعراج لانہ وقع من غیرہ فی تلك اللیلۃ کما ھو ثابت بالاحادیث الصحیحۃ کرؤیتہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ارواح الانبیاء فی السمٰوٰت وبلالا فی الجنۃ واویسا القرنی فی مقعدالصدق و |
یعنی اے برادر! بچ اور ڈر اس سے کہ کہیں تُو انکار کر بیٹھے اورشعب معراج حضورغوث پاك رضی اللہ تعالٰی عنہ کی حاضری پر تعجب کرے کہ یہ امر توصحیح حدیثوں میں اوروں کے لئے وارد ہواہے،مثلًا حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے آسمانوں میں ارواح انبیاءعلیہم الصلوٰۃ والسلام عــــــہ۱ کو ملاحظہ فرمایا،اورجنت میں بلال رضی اللہ تعالٰی عنہ عــــــہ۲ کو دیکھا اورمقعد صدق میں اویس قرنی اور |
عــــــہ۱:تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو:
الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی فصل فی تفضیلہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۱/۱۴۵
عــــــہ۲:حدیث شریف میں ہے:قال رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم لبلال صلوٰۃ الغداۃ یا بلال حدثنی بارجی عمل عملتہ عندك فی الاسلام منفعۃ فانی سمعت اللیلۃ خشف نعلیك بین یدی فی الجنۃ [1]،الحدیث
ایك اورحدیث میں یوں ہے:عن ابن عباس قال لیلۃ اسری برسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم دخل الجنۃ فسمع فی جانبہا خشفا فقال یاجبریل من ھذا فقال ھذا بلال المؤذن فقال قدافلح بلال رأیت لہ کذاکذا[2]۔
حضرت ابو امامہ کی روایت میں مرفوعًا ہے:فقیل ھذا بلال یمشی امامک[3]۔
مذکورہ روایات اوراحادیث کا مفہوم یہ ہے کہ شب معراج حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ تعالٰی عنہ کو جنت میں ملاحظہ فرمایا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع