دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

من ذٰلک،ونسألہ بوجہہ الکریم وحبیبہ الرؤف الرحیم ان یؤمننا من ذٰلك ومن کل فتنۃ ومحنۃ و بمنہ وکرمہ وفیھا ایضا اتم حث علی اعتقادھم و الادب معھم وحسن الظن بھم ما امکن [1]۔

اس کے وجہ کریم اوراس کے حبیب رؤف رحیم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے وسیلے سے مانگتے ہیں کہ ہم کو اپنے احسان وکرم کے ساتھ اس سے اورہرفتنہ ومحنت سے امان بخشے۔نیز اس واقعہ میں کمال ترغیب ہے اس کی کہ اولیاء کرام کے ساتھ عقیدت وادب رکھیں اورجہاں تك ہو ان پر نیك گمان کریں۔

فقیر کوئے قادری امید کرتاہے کہ اتنے بیان میں اہل انصاف وسعادت کے لئے کفایت ہو۔الله عزوجل مسلمان بھائیوں کو اتباع حق وادب اولیاء کی توفیق دے اورابن السقابجہنم اس شخص کے حال سے پناہ دے جس نے بزعم خود حضرت سید احمد کبیر رفاعی رضی الله تعالٰی عنہ کے بارگاہ میں حق نیاز مندی ادا کیا اورنتیجہ معاذالله وہ ہوا کہ سید کبیر کے غضب اورحضورغوثیت کی سرکار میں اساءتِ ادب پر خاتمہ ہوا،والعیاذبالله تعالٰی۔

اے برادر! مقتضائے محبت اتباع وتصدیق ہے نہ کہ نزاع وتکذیب۔سچا محب حضرت احمد کبیر کے ارشادات کو بالائے سرلے گا اورجس بارگاہ ارفع کو انہوں نے سب سے ارفع بتایا اوران کا قدم اقدس اپنے سرمبارك پر لیا انہیں کوارفع واعظم مانے گا۔ عبد الرزاق محدث شیعی تھا مگر حضرات عالیہ شیخین رضی الله تعالٰی عنہما کوحضرت امیر المومنین مولٰی علی کرم الله وجہہٗ سے افضل کہتا،اس سے پوچھا جاتاتو جواب دیتا کفٰی بی ازرا ان احب علیاثم اخالفہ [2]یعنی امیرالمومنین نےخود حضرات شیخین کو اپنے نفس کریم سے افضل بتایا ہے مجھے یہ گناہ بہت ہے کہ علی سے محبت رکھوں پھر انکا خلاف کروں۔واقعی تکذیب مخالفت اگرچہ بزعم عقیدت ومحبت ہو اعلٰی درجہ کی عداوت ہے،والعیاذبالله تعالٰی،الله عزوجل اپنے محبوبوں کا حسن ادب روزی کرے اورانہیں کی محبت پر خاتمہ فرمائے اورانہیں کے گرو ہ پاك میں اٹھائے،آمین ! آمین۔

اٰمین بجاھھم عندك یا ارحم الراحمین

اے بہترین رحم فرمانے والے ان محبوبوں کا تیرے

 


 

 



[1] الفتاوی الحدیثیۃ مطلب فی قول الشیخ عبدالقادرقدمی ھذہ علی رقبۃ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ص۴۱۵

[2] میزان الاعتدال ترجمہ ۵۰۴۴عبدالرازق بن ہمام دارالمعرفۃ بیروت ۲/۶۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن