دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

انی سمعت واطعت،وکذا الشیخ عبدالرحیم ۴القناوی مدّعنقہ وقال صدق الصادق المصدوق[1]۔

یہ چھوٹا سا احمد بھی انہیں میں ہے جن کی گردن پر حضو رکا پاؤں ہے، اس کہنے اورگردن جھکانے کا سبب پوچھاگیا تو فرمایا کہ اس وقت حضرت شیخ عبدالقادر نے بغداد مقدس میں ارشاد فرمایا ہے کہ"میرا پاؤں ہر ولی کی گردن پر"لہذا میں نے بھی سرجھکایا اور عرض کی کہ یہ چھوٹاسا احمد بھی انہیں میں ہے،اور انہیں میں حضرت سید ابو مدین شعیب مغربی رضی الله تعالٰی عنہ ہیں انہوں نے سرمبارك جھکایا اور کہا میں بھی انہیں میں ہوں الہٰی میں تجھے اورتیرے فرشتوں کو گواہ کرتاہوں کہ میں نے قدمی کا ارشادسنا اورحکم مانا۔اسی طرح حضرت سید ی شیخ عبدالرحیم قناوی رضی الله تعالٰی عنہ نے اپنی گردن مبارك بچھائی اورکہا سچ فرمایا سچے مانے ہوئے سچے نے،رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین۔

(۱۰)پھر فرمایا:

ذکر کثیرون من العارفین الذین ذکرنا ھم وغیر ھم انہ لم یقل الابامراعلاما بقطبیتہ فلم یسع احدًا التخلف بل جاء باسانید متعددۃ عن کثیرین انھم اخبر واقبل مولدہ بنحو مائۃ سنۃ انہ سیولد بارض العجم مولودلہ مظھر عظیم یقول ذٰلك فتندرج الاولیاء فی وقتہ تحت قدمہ[2]۔

اولیاء کرام کہ ہم نے ذکر کئے یعنی حضرت نجیب الدین سہروردی و حضرت سید احمد رفاعی وحضرت شعیب مغربی وحضر ت عبد الرحیم قناوی رضی الله تعالٰی عنہم انہوں نے اوران کے سوااور بہت عارفین کرام نے تصریح فرمائی کہ حضور سیدنا شیخ عبدالقادرجیلانی رضی الله تعالٰی عنہ نے اپنی طرف سے ایسا نہ فرمایا بلکہ الله عزوجل نے ان کی قطبیت کبرٰی ظاہر فرمانے کے لئے انہیں اس فرمانے کاحکم دیا ولہذا کسی ولی کو گنجائش نہ ہوئی کہ گردن نہ بچھاتا اورقدم مبارك اپنی گردن پر نہ لیتابلکہ متعدد سندوں سے بہت اولیاء کرام متقدمین سے مروی ہوا کہ انہوں نے سرکارغوثیت کی ولادت مبارکہ سے تقریبًا سوبرس پہلے خبر دی تھی کہ عنقریب عجم میں ایك صاحب عظیم مظہر والے پیداہونگے اوریہ فرمائیں گے کہ "میرا یہ پاؤں ہر ولی الله کی گردن پر"اس فرمانے پر اس وقت کے تمام اولیاء ان کے قدم کے نیچے سررکھیں گے اوراس

 


 

 



[1] الفتاوی الحدیثیۃ مطلب فی قول الشیخ عبدالقادرقدمی ھذاعلی رقبہ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ص۴۱۴

[2] الفتاوی الحدیثیۃ مطلب فی قول الشیخ عبدالقادرقدمی ھذاعلی رقبہ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ص۴۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن