30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یاعبدالله تسألنی عن مسألۃ لتنظر مااقول فیھا ھی کذا وجوابھا کذا لتخرن علیك الدنیا الٰی شحمتی اذنیك باساء ۃ ادبک۔ثم نظر الٰی سید عبدالقادر و ادناہ منہ واکرمہ وقال لہ یا عبدالقادر لقد ارضیت الله ورسولہ بادبك کانّی اراك ببغدادوقد صعدت علی الکرسی متکلما علی الملا وقلت قدمی ھٰذہٖ علٰی رقبۃ کل ولی الله ،وکانّی اری الاولیاء فی وقتك وقد حنوا رقبھم اجلالا لک،ثم غاب عنا لوقتہ فلم نرہ بعد ذٰلک، قال واما سیدی الشیخ عبدالقادر فانہ ظھرت امارۃ قربہٖ من الله عزوجل واجتمع علیہ الخاص والعام، وقال قدمی ھٰذہٖ علٰی رقبۃ کل ولی الله واقرت الاولیاء بفضلہ فی وقتہ واما ابن السقافرأی بنتا للملك حسینۃ ففتن بھا وسأل ان یزوجہا بہ فابٰی الاان یتنصّرفاجابہ الٰی ذٰلک۔والعیاذبالله تعالٰی۔واما انا فجئت الٰی دمشق واحضرنی السلطان نورالدین الشھید وولانی علی الاوقات فولیتھا واقبلت علی الدنیا اقبالا کثیراقدصدق |
اے عبدالله !تم مجھ سے مسئلہ پوچھو گے کہ میں کیا جواب دیتا ہوں تمہارا مسئلہ یہ ہےاور اس کا جواب یہ،ضرور تم پر دنیا اتنا گوبر کرے گی کہ کان کی لُو تك اس میں غرق ہوگے،بدلہ تمہاری بے ادبی کا۔پھرحضرت شیخ عبدالقادر کی طرف نظر کی اورحضور کو اپنے نزدیك کیا اورحضور کا اعزاز کیا اورفرمایا:اے عبدالقادر! بے شك آپ نے اپنے حسن ادب سے الله و رسول کو راضی کیا گویا میں اس وقت دیکھ رہا ہوں کہ آپ مجمع بغداد میں کرسی وعظ پر تشریف لے گئے اور فرمارہے ہیں کہ میرا یہ پاؤں ہر ولی الله کی گردن پر،اورتمام اولیائے وقت نے آپکی تعظیم کیلئے گردنیں جھکائی ہیں۔وہ غوث یہ فرما کر ہماری نگاہوں سے غائب ہوگئے پھر ہم نے انہیں نہ دیکھا۔حضرت شیخ عبدالقادر رضی الله تعالٰی عنہ پر تو نشان قرب ظاہر ہوئے کہ وہ الله عزوجل کے قرب میں ہیں خاص وعام ان پرجمع ہوئے اورانہوں نے فرمایا:میرا یہ پاؤں ہر ولی الله کی گردن پر۔اور اولیاء وقت نے اس کا ان کے لئے اقرار کیا،اورابن السقا ایك نصرانی بادشاہ کی خوبصورت بیٹی پر عاشق ہوا اس سے نکا ح کی درخواست کی اس نے نہ مانا مگر یہ نصرانی ہوجائے،اس نے یہ نصرانی ہونا قبول کرلیا،والعیاذبالله تعالٰی۔رہا میں،میرا دمشق جاناہوا وہاں سلطان نورالدین شہید نے مجھے افسر اوقاف کیا اوردنیا بکثرت میری طرف آئی۔غوث کا ارشاد ہم سب کے بارے میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع