30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الصُّدُوۡرِ﴿۱۱۹﴾"[1] مرجاؤاپنی جلن میں بے شك الله دلوں کی جانتاہے۔ولله الحجۃ البالغہ۔
|
حدیث ہفتم:(قال بیض الله تعالٰی وجہہ)اخبرنا الحسن بن نجیم الحور انی قال اخبرنا الشیخ العارف علی بن ادریس الیعقوبی قال سمعت الشیخ عبدالقادر رضی الله تعالٰی عنہ یقول الانس لھم مشائخ والملٰئکۃ لھم مشائخ وانا شیخ الکل،قال وسمعتہ فی مرض موتہ بقول لاولادہٖ بینی وبینکم وبین الخلق کلھم بعد مابین السماء والارض لاتقیسونی باحد ولا تقیسواعلیَّ احدا[2]۔ حدیث ہشتم:(قال طیب الله تعالٰی ثراہ)اخبرنا ابو المعالی صالح بن احمد المالکی قال اخبرنا الشیخ ابو الحسن البغدادی المعروف بالخفاف والشیخ ابو محمد عبداللطیف البغدادی المعروف بالمطرز قال ابوالحسن اخبرنا شیخنا الشیخ ابوالسعود احمد بن ابی بکر الحریمی سنۃ ثمانین وخمسائۃ و قال ابو محمد |
مصنف نے کہا(الله تعالٰی اس کے چہرے کو روشن کرے)کہ ہم سے حسن بن نجیم حورانی نے حدیث بیان کی،کہا ہم کو ولی جلیل حضرت علی بن ادریس یعقوبی رضی الله تعالٰی عنہ نے خبردی،کہا میں نے حضرت سرکار غوثیت رضی الله تعالٰی عنہ کو سنا کہ فرماتے تھے:آدمیوں کے لئے پیرہیں،قوم جن کے لئے پیرہیں،فرشتوں کے لئے پیرہیں،اورمیں سب کا پیر ہوں،اورمیں نے حضور کو اس مرض مبارك میں جس میں وصال اقدس ہوا سناکہ اپنے شاہزادگان کرام سے فرماتے تھے:مجھ میں اورتم میں اورتمام مخلوقات زمانہ میں وہ فرق ہے جو آسمان وزمین میں۔مجھ سے کسی کو نسبت نہ دو اورمجھے کسی پر قیاس نہ کرو۔اے ہمارے آقا! آپ نے سچ کہا،خدا کی قسم!آپ صادق مصدوق ہیں۔(ت) مصنف(الله تعالٰی اس کی قبر کو خوشبوداربنائے)نے کہا کہ ہم کو ابوالمعالی صالح بن احمد مالکی نے خبر دی کہ ہم کو دو مشائخ کرام نے خبر دی،ایك شیخ ابوالحسن بغدادی معروف بہ خفاف،دوسرے شیخ ابو محمد عبداللطیف بغدادی معروف بہ مطرز۔اول نے کہا ہمارے پیرومرشد حضرت شیخ ابوالسعود احمد بن ابی بکر حریمی قدس سرہٗ نے ہمارے سامنے ۸۵۰ھ میں فرمایا،اوردوم نے کہا ہم کو ہمارے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع