30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالاتیرا اونچے اونچوں کے سروں سے قدم اعلٰی تیرا
سربھلا کیا کوئی جانے کہ ہے کیسا تیرا اولیاء ملتے ہیں آنکھیں وہ ہے تلواتیرا[1]
تاج فرق عرفا کس کے قدم کوکہئے سرجسے باج دیں وہ پاؤں ہے کس کاتیرا
گردنیں جھك گئیں سربچھ گئے دل ٹوٹ گئے کشف ساق آج کہاں یہ تو قدم تھا تیرا[2]
|
حدیث ششم:(قال اعلٰی الله تعالٰی مقاماتہ)اخبرنا ابو محمد الحسن بن احمد بن محمدوخلف بن احمد بن محمد الحریمی قال اخبرنا جدی محمد بن دنف قال اخبرنا الشیخ ابوالقاسم بن ابی بکر بن احمد قال سمعت الشیخ خلیفۃ رضی الله تعالٰی عنہ وکان کثیرا الرؤیالرسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یقول رأیت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فقلت لہ یارسول الله لقد قال الشیخ عبدالقادر قدمی ھٰذہ علٰی رقبۃ کل ولی الله ،فقال صدق الشیخ عبد القادروکفی لاوھو القطب واناارعاہ[3]۔ |
مصنف نے کہا(الله تعالٰی اس کے مرتبے بلند فرمائے)کہ ہم کو ابومحمد حسن بن احمد بن محمد اورخلف بن احمد بن محمد حریمی نے خبردی کہ ہم کو میرے جد محمد بن دنف نے خبر دی کہ ہم کو شیخ ابوالقاسم بن ابی بکر احمد نے خبردی کہ میں نے شیخ خلیفہ اکبر ملکی رضی الله تعالٰی عنہ سے سنا اوروہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے دیدار مبارك سے بکثرت مشرف ہوا کرتے تھے فرمایا خدا کی قسم بیشك میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کودیکھا عرض کی یارسول الله !شیخ عبدالقادرنے فرمایا کہ میرا پاؤں ہر ولی الله کی گردن پر۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:"عبدالقادرنے سچ کہا اورکیوں نہ ہوکہ وہی قطب ہیں اورمیں ان کا نگہبان۔" |
کلب باب عالی عرض کرتا ہے الحمدلله !الله نے ہمارے آقا کو اس کہنے کا حکم دیا،کہتے وقت ان کے قلب مبارك پر تجلی فرمائی،نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے خلعت بھیجا،تمام اولیاء اولین وآخرین جمع کئے گئے،سب کے مواجہ میں پہنایا گیا۔ملائکہ کا جمگھٹ ہوا،رجال الغیب نے سلامی دی۔تمام جہان کے اولیاء نے گردنیں جھکادیں۔اب جو چاہے راضی ہو،جو چاہے ناراض۔جو راضی ہواس کے لئے رضا،جو ناراض ہوا س کیلئے ناراضی۔جس کا جی چلے اس سے کہو "مُوۡتُوۡا بِغَیۡظِکُمْؕ اِنَّ اللہَ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع