30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حدیث پنجم:اخبرنا الفقیہ الجلیل ابوغالب رزق الله ابن ابی عبدالله محمد بن یوسف الرقی قال اخبرنا الشیخ الصالح ابواسحٰق ابراھیم الرقی قال اخبرنا منصور قال اخبرنا القدوۃ الشیخ ابوعبدالله محمد بن ماجد الرقی ح واخبرنا عالیا ابوالفتوح نصرالله بن یوسف بن خلیل البغدادی المحدث قال اخبرنا الشیخ ابوالعباس احمد بن اسمٰعیل بن حمزۃ الازجی قال اخبرنا الشیخان ابوالمظفر منصوربن المبارك والامام ابو محمد عبدالله بن ابی الحسن الاصبہانی قالو ا سمعنا السیدالشریف الشیخ القدوۃ ابا سعید القیلوی رضی الله تعالٰی عنہ یقول لما قال الشیخ عبدالقاد قدمی ھذہٖ علی رقبۃ کل ولی الله تجلی الحق عزوجل علٰی قلبہ وجاء تہ خلعۃ من رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ و سلم علٰی یدطائفۃ من الملٰئکۃ المقربین والبسھا بمحضر من جمیع الاولیاء من تقدم منھم وما تاخر الاحیاء باجسادھم والاموات بارواحھم وکانت الملٰئکۃ ورجال الغیب حافین بمجلسہ واقفین فی الھوأصفوفاحتی استد الافق بھم ولم یبق ولی فی الارض الاحناعنقہ[1]۔ |
مصنف قدس سرہٗ نے کہا کہ ہم سے فقیہ جلیل القدر رزق الله بن ابوعبدالله محمد بن یوسف رقی نے حدیث بیان کی کہ ہم کو شیخ صالح ابواسحق ابراہیم رقی نے خبر دی کہ ہم کو شیخ امام ابوعبدالله محمد بن ماجد رقی نے خبردی۔نیز ہمیں سند عالی سے ابوالفتح نصرالله بن یوسف بن خلیل بغدادی محدث نے خبر دی کہ ہم کو شیخ اوالعباس احمد بن اسمٰعیل بن حمزہ ازجّی نے خبر دی کہ ہم کو شیخ ابوالمظفر منصور بن مبارك وامام ابو محمد عبدالله بن ابی الحسن اصبہانی نے خبردی ان سب حضرات نے فرمایا کہ ہم نے سید شریف شیخ امام ابو سعید قیلوی رضی الله تعالٰی عنہ کو فرماتے سنا کہ جب حضرت شیخ عبدالقادر نے فرمایا کہ میرا یہ پاؤں ہر ولی الله کی گردن پر۔اس وقت الله عزوجل نے ا ن کے قلب مبارك پر تجلی فرمائی اورحضور سید عالم صلی الله علیہ وسلم نے ایك گروہ ملائکہ مقربین کےہاتھ انکے لیے خلعت بھیجی اورتمام اولیائے اولین وآخرین کا مجمع ہوا،جو زندہ تھے وہ بدن کے ساتھ حاضر ہوئے اورجو انتقال فرماگئے تھے ان کی ارواح طیبہ آئیں،ان سب کے سامنے وہ خلعت حضرت غوثیت کو پہنایا گیا،ملائکہ اوررجال الغیب کا اس وقت ہجوم تھا ہوا میں پَرے باندھے کھڑے تھے،تمام افق ان سے بھرگیا تھا اور روئے زمین پر کوئی ولی ایسا نہ تھا جس نے گردن نہ جھکادی ہو۔(ت)والحمدلله رب العالمین۔ ؎ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع