دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

فیہ متابعون وغالب ما اوردہ فیھا نقلہ الیافعی فی اسنی المفاخر وفی نشرالمحاسن وروض الریاحین عــــــہ وشمس الدین الزکی الحلبی ایضا فی کاب الاشراف وعظم شئی نقل عنہ انہ احیی الموتی کاحیائہ الدجاجۃ ولعمری ان ھذہ القصہ نقلھا تاج الدین السبکی ونقل ایضا عن ابن الرفاعی وغیرہ و انّٰی لغبی جاھل حاسد ضیع عمرہ فی فھم ما فی السطور وقنع بذٰلك عن تزکیۃ النفس واقبالھا علی الله سبحٰنہ وتعالٰی وان یفھم ما یعطی الله سبحٰنہ وتعالٰی اولیاء ہ من التصریف فی الدنیا والاٰخرۃ ولھذا قال الجنید التصدیق بطریقتنا ولایۃ[1]۔

اول تاآخر جانچا تو اس میں کوئی روایت ایسی نہ پائی جسے اور متعدد اصحاب نے روایت نہ کیا ہو اوراس کی اکثر روایتیں امام یافعی نے اسنی المفاخر ونشرالمحاسن وروض الریاحین میں نقل کیں۔یوں ہی شمس الدین زکی حلبی نے کتاب الاشراف میں اورسب سے بڑی چیز جو بہجہ شریفہ میں نقل کی حضور کا مردے جلاناہے۔جیسے وہ مرغ زندہ فرمادیا،اورمجھے اپنی جان کی قسم یہ روایت امام تاج الدین سبکی نے بھی نقل کی،اور یہ کرامت ابن الرفاعی وغیرہ اولیاء سے بھی منقول ہوئی،اورکہاں یہ منصب کسی غبی جاہل حاسد کو جس نے اپنی عمر تحریر سطور کے سمجھنے میں کھوئی اورتزکیہ نفس وتوجہ الی الله چھوڑ کر اسی پر بس کی کہ اسے سمجھ سکے جو کچھ تصرفوں کی قدرت الله عزوجل نے اپنے محبوبوں کو دنیا وآخرت میں عطافرماتاہے، اسی لئے سیدنا جنید رضی الله تعالٰی عنہ نے فرمایا:ہمارے طریقے کا سچ ماننا بھی ولایت ہے۔

اقول:بحمدالله یہ تصدیق ہے امام مصنف قدس سرہٗ کے اس ارشاد کی خطبہ بہجہ کریمہ میں فرمایا کہ:

لخصتہ کتابا مفردامرفوع الاسانید معتمد افیھا علی الصحۃ دون

یعنی میں نے اس کتاب یکتا کر کے مہذب ومنقح فرمایا اوراس کی سندیں منتہٰی تك پہنچائیں جن میں خاص اس صحت پر اعتماد کیا کہ شذوذ

 

عــــــہ:یرید تکملتہ ۱۲منہ غفرلہ۔


 

 



[1] حاشیۃ امام عمر بن عبدالوھاب علی ابہجۃ الاسرار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن