دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

قالوا جاء ت امرأۃ بولدھا الحدیث۔

مدلل و۴سیدی ابوالعباس احمد صرصری وامام اجل سیدنا تاج الملۃ والیدنابو بکر عبدالرزاق وسیدی امام ابوعبدالله محمد بن ابی المعالی بن قائداوانی رضی الله تعالٰی عنہم)

وقدخرجت عن حقی فیہ لله عزوجل ولک)سے کہ ایك بی بی اپنا بیٹا خدمت اقدس سرکارغوثیت میں چھوڑگئیں کہ اس کا دل حضور سے گرویدہ ہے میں الله کے لئے اورحضورکےلئے اس پراپنے حقوق سے درگزری،حضور نے اسے قبول فرما کر مجاہد ے پر لگادیا ایك روز اس کی ماں آئیں دیکھالڑکا بھوك اورشب بیداری سے بہت زار نزار زرد رنگ ہوگیا ہے اوراسے جَوکی روٹی کھاتے دیکھا،جب بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئیں دیکھاحضورکے سامنےایك برتن میں مرغی کی ہڈیاں رکھی ہیں جسے حضور نے تناول فرمایا ہے،عرض کی اے میرے مولی!حضور تو مرغ کھائیں اورمیرا بچہ جَو کی روٹی۔یہ سن کرحضور پرنور نےاپنا دست اقدس ان ہڈیوں پر رکھا اور فرمایا:

قومی باذن الله تعالٰی الذی یحیی العظام

جی اٹھ الله کے حکم سے جو بوسیدہ ہڈیوں کو جِلائے گا۔

یہ فرمانا تھا کہ مرغی فورًا زندہ صحیح سالم کھڑی ہوکر آواز کرنے لگی،حضور اقدس نے فرمایا:جب تیرابیٹا ایساہوجائے وہ جوچاہے کھائے[1]۔

اورانہیں سب ائمۂ عارفین نے فرمایاکہ ایك بارحضور کی مجلس وعظ پر ایك چیل چِلّاتی ہوئی گزری اس کی آواز سے حاضرین کے دل مشوّش ہوئے حضور نے ہوا کو حکم دیا:اس چیل کا سر لے۔فورًاچیل ایك طرف گری اوراس کا سر دوسری طرف۔پھر حضور نے کرسی وعظ سے اترکر اس چیل کواٹھا کر اس پر دست اقدس پھیرا اوربسم الله الرحمن الرحیم کہا فورًا وہ چیل زند ہ ہوکر سب کے سامنے اڑتی چلی گئی[2]۔ع

قادراقدرت توداری ہرچہ خواہی آں کنی                       مردہ راجانے دہی وزندہ رابے جاں کنی

(اے قادر!تو قدرت رکھتاہے جوچاہتاہے وہی کرتاہے،مردہ کو توجان دیتاہے اورزندہ کو بے جان کرتاہے۔ت)

امام محدث شیخ القراء شمس الملۃ والدین ابوالخیرمحمد محمد محمد ابن الجزری رحمہ الله تعالٰی کتاب نہایۃ الدرایات


 

 



[1] مرأۃ الجنان سنۃ احدی وستین وخمس مائۃ ذکر نسبہ ومولدہ الخ دارالکتب العلمیۃ بیروت۲۶۸/۳

[2] بہجۃ الاسرارفصول من کلامہ مرصعابشئی من عجائب احوالہ مختصرًامصطفی البابی مصرص۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن