30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عند شیخنا الشیخ محی الدین عبدالقادر الجیلی رضی الله تعالٰی عنہ فقال لیطلب کل منکم حاجۃ اعطیہا لہ(فذکر حوائجھم منھا)قال الشیخ خلیل بن الصرصری اریدان الاموت حتی انال مقام القطبیۃ قال فقال الشیخ عبدالقادر رضی الله تعالٰی عنہ "کل نمداھٰؤلاء وھٰؤلاء من عطاء ربك وما کان عطاء ربك کان محظورا۔"قال فوالله لقد نالواکلہم ماطلبوا[1]۔ |
ارشادفرمایا ہر ایك اپنی حاجت عرض کرے میں اسے عطا فرماؤں،سب نے اپنی اپنی دینی ودنیوی مرادیں عرض کیں، ان میں شیخ خلیل صرصری کی عرض یہ تھی کہ میں اپنی زندگی میں مرتبۂ قطبیت پاؤں۔حضور نے فرمایا "ہم ان کی اورانکی سب کی مدد کرتے ہیں رب کی عطاسے اورتیرے رب کی عطا پر روك نہیں۔"عارف موصوف فرماتے ہیں خدا کی قسم جس نے جو مانگا تھا پایا۔ |
اسی میں حضرت سید ابو عمروعثمٰن بن یوسف وحضرت علی بن سلیمٰن خباز وحضرت ابو الغیث ابن جمیل یمنی رضی الله تعالٰی عنہم سے ہے کہ ان سب نے فرمایا:
|
قطب الشیخ خلیل الصرصری رحمہ الله تعالٰی قبل موتہ بسبعۃ ایام[2]۔ |
حضرت خلیل صرصری اپنی موت سے سات دن پہلے قطب کئے گئے۔ |
یہ قطبیت بمعنی غوثیت ہے اوراقطاب اصحاب خدمت کو بھی کہتے ہیں جو ہر شہر وہر لشکر میں ہیں شك نہیں کہ ہر غوث اپنے دورہ میں ان سب اقطاب کا افسر وسرور ہے کہ وہ تمام اولیائے دورہ کا سردار ہوتاہے تو اس معنٰی پر ہر قط یعنی غوث قطب الاقطاب ہے بلکہ غوث کے نیچے جو عہد ہ داران تمام اصحاب خدمت کا افسر ہوبایں معنی قطب الاقطاب ہے،مگر قطب الاقطاب بمعنی اول یعنی غوث الاغواث کہ دوروں کے غوثوں کا غوث ہو،غوثوں کو غوثیت اس کی عطا سے ملیت ہو اورغوث اپنے اپنے دورے میں اس کی نیابت سے غوثیت کر تے ہوں وہ سیدنا امام حسن رضی الله تعالٰی عنہ کے بعد حضور پر نور محی الشریعۃ والطریقۃ والحقیقۃ والدین ابومحمد ولی الاولیاء،امام الافراد،غوث الاغواث،غوث الثقلین،غوث الکل،غوث اعظم سید شیخ عبدالقادر حسنی حسینی جیلانی رضی الله تعالٰی عنہ ہیں اور تاظہور سیدنا امام مہدی رضی الله تعالٰی عنہ یہ مرتبہ عظمٰی اسی سرکارغوثیت بار کےلئے رہے گا۔حضرت رفاعی اور ان کے امثال قبل وبعد کے قطبوں کو حضور پر تفضیل دینی ہوس باطل ونقصان دینی ہے،والعیاذبالله تعالٰی۔اس کے بیان کو ہم چند احادیث مرفوعۃ الاسانید امام اجل اوحد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع