دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

اور۵۷۸ھ میں وصال ہوا۔بہجہ مبارکہ میں ہے:

الشیخ علی بن الھیتی رضی الله تعالٰی عنہ احد من تذکر عنہ القطبیۃ،سکن بلدۃ من اعمال نھر الملك الٰی ان مات بھاسنۃ اربع وستین وخمسمائۃ [1]۔

جنکی قطیبت کا ذکر کیا جاتاہے ان میں سے ایك شیخ علی بن ہیتی رضی الله تعالٰی عنہ ہیں جو نہر الملك کے ایك قریہ میں سکونت پذیرہوئے یہاں تك کہ اسی قریہ میں ۵۶۴ھ میں وصال فرمایا۔(ت)

اسی میں ہے :

الشیخ احمد بن ابی الحسن الرفاعی احد من تذکر عنہ القطبیۃ،سکن بام عبیدۃ قریۃ بارض البطائح الی ان مات بھا فی سنۃ ثمان وسبعین وخمسمائۃ و قدنا ھذا الثمانین[2]۔

جن کی قطبیت کا ذکر کیا جاتاہے ان میں سے ایك شیخ احمد بن ابوالحسن رفاعی ہیں جو سرزمین طبائح کے قریبہ ام عبیدہ میں ساکن تھے اوروہان ہی ۵۷۸ھ میں آپ کا وصال ہوا۔آپ نے اسی برس کے قریب عمر پائی۔(ت)

اسی میں ہے حضرت شیخ جاگیر مرید جلیل تاج العارفین ابوالوفاء نے حضور سیدنا غوث اعظم رضی الله تعالٰی عنہ کی رفعت شان وبے مثلی بیان کر کے فرمایا:

منہ انتقلت القطبیۃ الی سیدی علی الھیتمی رضی الله تعالٰی عنہ[3]۔

ان سے قطبیت میرے سردارشیخ علی بن ہیتی رضی الله تعالٰی عنہ کی طر ف منتقل ہوئی۔(ت)

اسی میں ہے:

اخبرنا الشیخ الشریف ابوجعفرمحمد بن ابی القاسم العلوی الحسنی قال اخبرنا الشیخ العارف ابو الخیر محمد بن محفوظ قال کنت انا(وفلان و فلان عدعشرۃ انفس من طالبی الاٰخرۃ وثلٰثۃ من اھل الدنیا)حاضرین

ہمیں شیخ شریف ابو جعفر محمد بن ابوالقاسم علوی حسنی نے بحوالہ شیخ ابوالخیر خبردی کہ ایك روز عارف بالله محمد بن محفوظ اوردس حضرات اورطالبان آخرت اورتین شخص طالبان وزارت وغیرہا مناصب دنیا حاضر بارگاہ عالم پناہ سرکارغوثیت تھے حضور نے

 


 

 



[1] بہجۃ الاسرارذکر الشیخ علی بن الہیتمی دارالکتب العلمیۃ بیروت ص۲۸۹تا۲۹۴

[2] بہجۃ الاسرارذکر الشیخ احمد بن ابی الحسن الرفاعی مصطفٰی البابی مصر۲۳۵تا۲۳۷

[3] بہجۃ الاسرارذکر الشیخ جاکیر رضی الله عنہ مصطفٰی البابی مصر ص۱۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن