دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

سید احمد رفاعی رضی الله تعالٰی عنہ اس وقت ام عبیدہ میں خوردسال تھے حضر ت کو گیارہواں عــــــہ سال تھا،ممکن کہ اس بار حضور سرکارغوثیت نے یہ اشعار بارگہ عرش جاہ میں عرض کئے اورظہوردست اقدس وبوسہ مصافحہ سےمشرف ہوئے ہوں۔

 جب حضرت سیدرفاعی رضی الله تعالٰی عنہ جوا ن ہوئے اورحج کو حاضرہوئے باتباع سرکار غوثیت انہوں نے بھی وہ اشعار عرض کئےاورسرکار کرم کے اس کرم سے مشر ف ہوئے ہوں،بہر حال اس پر وہ فقرۂ تراشیدہ کہ اس وقت حضور قطب العالمین غوث العارفین رضی الله تعالٰی عنہ نےحضرت رفیع رفاعی کے ہاتھ پر معاذ الله بیعت فرمائی کذب وافتراء خالص ودروغ بیفروغ ہے اور الله واحد قہارجھوٹ کو دشمن رکھتا ہے نہ کہ ایسا جھوٹ جس سے زمین آسمان ہل جائیں " قُلْ ہَاتُوۡا بُرْہٰنَکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ﴿۱۱۱"[1] لاؤ اپنی دلیل اگر سچے ہو،"فَاِذْ لَمْ یَاۡتُوۡا بِالشُّہَدَآءِ فَاُولٰٓئِکَ عِنۡدَ اللہِ ہُمُ الْکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۳"[2] پھر جب وہ گواہان عادل نہ لاسکے تو جو ایسا دعوٰی کریں الله کے نزدیك وہی جھوٹے ہیں، "وَقَدْخَابَ مَنِ افْتَرٰی ﴿۶۱"[3]خاب وخاسراہوا جس نے افتراء باندھا۔حضرت رفیع ورفاعی کی قطبیت سے کسے انکار ہے،حضور سیدنا غوث اعظم رضی الله تعالٰی عنہ کے وصال اقدس کے بعد حضر تسیدی علی بن ہیتی رضی الله تعالٰی عنہ قطب ہوئے،اورسرکار غوثیت کی عطا سے حضرت خلیل صرصری اپنی موت سے سات دن پہلے مرتبۂ قطبیت پر فائز ہوئے۔حضرت علی بن ہیتی کا وصال وصال اقدس سرکار غوثیت سے تین سال بعد ۵۶۴ھ میں ہے،پھر حضرت سید رفاعی قطب ہوئے

عــــــہ:ابن خلکا کی روایت میں چند مہینے ہی کے تھے زیادہ سے زیادہ،یا ابھی پیدا بھی نہ ہوئے تھے۔

حیث قال احمد بن ابی الحسن المعروف بابن الرفاعی توفی یوم الخمیس الثانی والعشرین من جمادی الاولٰی سنۃ ثمان وسبعین وخسمائۃ بام عبیدۃ وھو فی عشر السبعین رحمۃ الله تعالٰی[4]۔

اس نے کہا کہ احمد ابن ابوالحسن جو کہ ابن رفاعی کے نام سے مشہور ہیں،کا وصال ۲۲جمادی الاولٰی ۵۷۸ھ بروزجمعرات ام عبیدہ کے مقام پر ہوا،چنانچہ آپ ستر کی دہائی میں ہوئے رحمہ الله تعالٰی۔ (ت)

مگر بروایت بہجۃ الاسرار عنقریب آتی ہے اس پر   ؁۵۰۹ھ میں سات آٹھ برس کے ہونگے انتہا درجہ دس۱۰ سال کے۔والله تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۱۱/۲

[2] القرآن الکریم ۱۳/۲۴

[3] القرآن الکریم ۶۱/۲۰

[4] دفیات الاعیان ترجمہ ۷۰ ابن الرفاعی دارالثقافت بیروت۱۷۲/۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن