30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(زمانۂ دوری میں میں اپنی روح کو حاضر کرتاتھا وہ میری طرف سے زمین بوسی کرتی،اب جسم کی نوت ہے کہ حاضر بارگاہ ہے حضور دست مبارك بڑھائیں کہ میری لب سعادت پائیں۔)
اس پر حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم کا دست مبارك روضۂ انور سے باہرکرنا اورحضرت احمد رفاعی کااس کے بوسہ سے مشرف ہونا مشہور وماثورہے، تنویر الحلك فی امکان رؤیۃ النبی والملك للامام الجلیل السیوطی میں ہے :
|
لما وقف سید احمد الرفاعی تجاہ الحجرۃ الشریفۃ قال: ؎ فی حالۃ البعدروحی کنت ارسلہا تقبل الارض عنی وھی نائبتی وھذہ دولۃ الاشباح قدحضرت فامد دیمینك کی تحظی بھا شفتی فخرجت الیہ الید الشریفۃ فقبلہا[1]۔ |
جب میرے سرداراحمد رفاعی حجرہ شریفہ کے سامنے کھڑے ہوئے تو یوں کہا:جب میں دور ہوتاتو اپنی روح کو بھیجتاتھا جو میری نائب ہوکر میری طرف سے زمین بوسی کرتی تھی،یہ زیارت کا وقت ہے میں خود حاضرہوا ہوں اپنا دست اقدس بڑھائیں تاکہ میری ہونٹ دست بوسی کی سعادت پائیں۔ چنانچہ حضورانور صلی الله علیہ وسلم کا ہاتھ مبارك آپ کی طرف نکلا جس کو آپ نے چوما۔(ت) |
اوربعینہٖ یہی کرامت جلیلہ حضور پرنور سید نا غوث اعظم رضی الله تعالٰی عنہ کے لئے بھی مذکورومزبورہے۔کتاب تفریح الخاطر مناقب الشیخ عبدالقادر میں ہے :
|
ذکرو ا ان الغوث الاعظم رضی الله تعالٰی عنہ جاء مرۃ الی المدینۃ المنورہ وقرأبقرب الحجرۃ الشریفہ ھٰذین البیتین(فذکرھما کما مر وقال)فظھرت یدہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فصافحہا ووضعھا علی رأسہ رضی الله تعالٰی عنہ[2]۔ |
یعنی راویوں نے ذکر کیا کہ حضور سیدنا غوث اعظم رضی الله تعالٰی عنہم نے ایك بار حاضر سرکارمدینۂ نور بار ہوکرروضۂ انور کے قریب وہ دونوں شعر پڑھے اس پر حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا دست انور ظاہر ہوا حضرت غوث نے مصافحہ کیا اوربوسہ لیااوراپنے سر مبارك پر رکھا۔ |
اورتعددسے کوئی مانع نہیں حضورسرکارغوثیت نے پہلاحج ۵۰۹ھ(پانسونوہجری)میں فرمایا ہے جب عمر شریف اڑتیس۳۸سال تھی،حضور سیدی عدی بن مسافر رضی الله تعالٰی عنہ اس سفر میں ہم رکاب تھے حضرت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع