دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

کہ اپنے آباواساتذہ ومشائخ کو اوروں سے افضل ہی کریں جسے خدا نے افضل کیا وہی افضل ہے اگرچہ ہمارا ذاتی علاقہ اس سے کچھ نہ ہو اورجسے مفضول کیاوہی مفضول ہے اگرچہ ہمارے سب علاقے اس سے ہوں۔یہ اسلامی شان ہے مسلمان کو اسی پر عمل چاہئے،اکابرخود رضائے الہٰی میں فنا تھے جسے الله عزوجل نےان سے افضل کیا،کیا وہ اس پر خوش ہوں گے کہ ہمارے متوسل ہمیں اس افضل بتائے۔حاش لله ! وہ سب سے پہلے اس پر ناراض اور سخت غضبناك ہوں گے تو اس سے کیا فائدہ کہ الله عزوجل کی عطا کا بھی خلاف کیا جائے اوراپنے اکابر کو بھی ناراض کیاجائے۔حضرت عظیم البرکۃ سیدا سید احمد کیبر رفاعی قدسنا الله بسرہ الکریم بیشك اکابر اولیاء واعاظم محبوبان خدا سے ہیں،امام اجل اوحد سید ی ابوالحسن علی بن یوسف نورالملۃ والدین لخمی شطنوفی قدس سرہ العزیز کتاب مستطاب بہجۃ الاسرارشریف میں فرماتے ہیں:

الشیخ احمد بن ابی الحسن الرفاعی رضی الله تعالٰی عنہ ھٰذاالشیخ من اعیان مشائخ العراق واجلاء العارفین او عظماء المحققین وصدار المقربین صاحب المقامات العلیۃ والجلالۃ العظیمۃ والکرامات الجلیلۃ والاھوال السنیۃ والافعال الخارقۃ و الانفاس الصادقۃ صاحب الفتح الموفق والکشف المشرق و القلب الانوار والسرا الظھر والقدر الاکبر[1]۔

یعنی حضرت سیدی احمد رفاعی رضی الله تعالٰی عنہ سردار ان مشائخ واکابر عارفین واعاظم محققین وافسران مقربین سے ہیں جن کے مقامات بلند اورعظمت رفیع اورکرامتیں جلیل اوراحوال روشن اورافعال خارق عادات اورانفاس سچے عجیب فتح اورچمکا دینے والے کشف اورنہایت نورانی دل اورظاہر ترسر اور بزرگ ترمرتبہ والے۔

یوں ہی دو ورق میں اس جناب رفعت قباب کے مراتب عالیہ ومناقب سامیہ وکرامات بدیعہ وفضائل رفیعہ ذکر فرماتے ہیں۔حضرت ممدوح قدس سرہ الشریف کا روضۂ انور سید اطہر صلی الله علیہ وسلم پر حاضر ہونا اوریہ اشعار عرض کرناہے:  ؎

فی حالۃ البعدروحی کنت ارسلھا                                                           تقبل الارض عنی وھی نائبتی

وھٰذہ دولۃ الاشباح قدحضرت                                                               فامددیمینك کی تحظی بھا شفتی[2]


 

 



[1] بہجۃ الاسرارومعدن الانوار الشیخ احمد بن ابی الحسن الرفاعی مصطفی البابی مصر ص۲۳۵

[2] الحادی للفتاوٰی تنویرالحلك فی امکان رؤیۃ النبی والملك دارالکتب العلمیۃ بیروت۲۶۱/۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن