دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

قدس سرہ کی بہت قدرومنزلت کرتے ہیں اور قطب الاقطاب وغوث الثقلین کی صفتیں حضرت پیران پیر صاحب ہی پر برتی جاتی ہیں۔

اس مضمون پررودہ میں خفیہ خفیہ بحثیں ہوا کرتی ہیں،زید کے پیر مرحوم بڑودہ کے رفاعی خاندان کے سجادہ نشین تھے چند روز ہوئے انتقال ہوگیا ہے،یہ انہیں کی تحریك وتحریص کا نتیجہ ہے۔ہم مستفسر نیچے ستخط کرنے والے نہایت ادب سے عرض کرتے ہیں کہ سید احمد کبیر اور سید عبدالقادر میں قطب الاقطاب اورغوث اعظم کون ہے،اورعلمائے ماسلف وحال کس کو مانتے ہیں۔

دوسرے مدینہ منورہ کی بیعت کا اورغوث پاك کی نسبت عقائد اہل عرب کا وافی وکافی ثبوت کتب معتبرہ سے تحریر فرما کرمرہون منت فرمائیں،آپ کے فتوے کے آنے کے بعد ان شاء الله اندرونی تقسیم کابہت سہولت سے فیصلہ ہوجائے گااوریہ ابتدائی مواد بڑھ کر مرض مہلك تك نہ پہنچے گا۔

محمدعثمان ولد عبدالقادربقلم خود،منشی سید قطب الدین،عظیم الدین بقلم خود،چھوٹے خاں،امام خان بقلم خود،ننھے بھائی، رسول بھائی دستخط خود۔

الجواب:

بسم الله الرحمن الرحیم ط

نحمدہ ونصلی علی رسول الکریم ط

الله عزوجل فرماتاہے:

" قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللہِ ۚ یُؤْتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ"[1]

تم فرمادوکہ فضیلت الله کے ہاتھ ہے جسے چاہے عطا فرماتا ہے۔

اس آیہ کریمہ سے مسلمان کو دو۲ ہدایتیں ہوئیں۔

ایك یہ کہ مقبولات بارگاہ احدیت میں اپنی طرف سے ایك کو افضل دوسرے کو مفضول نہ بتائے کہ فضل تو الله تعالٰی کے ہاتھ ہے جسے چاہے عطافرمائے۔

دوسرے یہ کہ جب دلیل مقبول سے ایك کی افضلیت ثابت ہوتو نفس کی خواہش اپنے ذاتی علاقہ نسب یا نسبت شاگردی یا مریدی وغیرہ کو اصلًا دخل نہ دے کہ فضل ہمارے ہاتھ نہیں


 

 



[1] القرآن الکریم۷۳/۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن