دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

ولاوھب الله المقرب حالاالاوکان الشیخ عبدالقادر اجلہ وما اتخذ الله ولیا کان اویکون الاوھومتأدب معہ الی یوم القیمۃ۔رواہ ایضافی بھجۃ الاسرار[1]عن الشیخ القدرۃ جمال الدین بن ابی محمد بن عبد البصری رضی الله تعالٰی عنہ سیدنا الخضرعلیہ الصلٰوۃ والسلام مشافۃ بلاوسطۃ۔والله تعالٰی اعلم۔

اورجس مقرب کو کوئی حال عطا کیا شیخ عبدالقادر اس سے بالا رہے،الله کے جتنے اولیا ہوئے اورجتنے ہوں گے قیامت تك سب شیخ عبدالقادر کا ادب کرتے ہیں۔(اس کوبھی بہجۃ الاسرار میں شیخ مقتداجمال الدین بن ابو محمدبن عبدالبصری رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا اورانہوں نے اس کو سیدنا خضر علیہ الصلٰوۃ والسلام سے بالمشافہ بلاواسطہ روایت فرمایا۔والله تعالٰی اعلم۔)

مسئلہ۶ تا ۱۰:           از پنڈول بزرگ ڈاکخانہ رائے پورضلع مظفرپورمرسلہ نعمت علی صاحب ۱۴ربیع الاول شریف ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین مبین ان مسائل میں کہ:

(۱)           جناب باری عزّاسمہٗ کے کتنے نام ہیں اورشہنشاہ جہاں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے کتنے؟

(۲)          سورہ فاتحہ وسورہ اخلاص میں صرف خدا ہی کی تعریف ہے یارسول کی بھی؟

(۳)         جو بزرگ عالم حیات میں اپنے معتقدوں کو تعلیم فرماتے ہیں اگر بعدوصال کے خواب میں تعلیم کرے تو اس پر یعنی خواب کی باتوں پر شرع کی روسے چلنا کیساہے؟

(۴)         سنا ہے کہ حضرت مولا علی رضی الله تعالٰی عنہ نے لال کافر کو مارا اوروہ بھاگا اورہنوز زندہ ہے،آیا اس کی کوئی خبر حدیث سے ہے؟اورکب تك زندہ رہے گا؟پھر ایمان لائے گایا نہیں؟

(۵)         حنانہ لکڑی جو آپ کے فرق میں نالاں تھی قیامت کے دن اس کا کیا حال ہوگا؟

الجواب:

(۱)           الله عزوجل کے ناموں کا شمار نہیں کہ اس کی شانیں غیر محدود ہیں،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے اسمائے پاك بھی بکثرت ہیں کہ اسما مسمّی سے ناشی ہے،آٹھ سو۸۰۰ سے زائد


 

 



[1] بہجۃ الاسرارومعدن انوارذکر الشیخ ابومحمد القاسم بن عبدالبصری مصطفٰی البابی مصرص۱۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن