30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے مستفیض اورحضور کے فیض سے کامل ومکمل ہیں ؎
یك چراغ ست دریں خانہ کہ از پرتو آں ہرکجا مینگری انجمنے ساختہ اند
(اس گھرمیں ایك ہی چراغ ہے اس کی روشنی کےسے جہاں کہیں تودیکھے انجمن بنائے ہوئے ہیں۔ت) ؎
یہ چشی نقشبندی،سہروردی ہر اك تیری طرف آئل ہے یا غوث[1]
ملائك کے بشر کے جن کے حلقے تیری ضوماہ ہر منزل ہے یا غوث
بخاراوعراق وچشت واجمیر تیری لوشمع ہر محفل ہے یاغوث[2]
شجر سروسہی کس کے اُگائے تیرے معرفت پھول سہی کسی کا کھلایا تیرا
تو ہے نو شاہ براتی ہے یہ ساراگلزار لائی ہے فصل سمن گوندھ کے سہراتیرا
نہیں کس چاند کی منزل میں تیرا جلوۂ نور نہیں کس آئینہ کے گھر میں اجالاتیرا
مزرع چشت وبخاراوعراق واجمیر کون سی کشت پہ برسانہیں جھالاتیرا
کس گلستاں کو نہیں فصل بہاری سے نیاز کون سے سلسلہ میں فیض نہ آیاتیرا
راج کس شہر میں کرتے نہیں تیرے خدام باج کس نہر سے لیتانہیں دریاتیرا[3]
یہ ضرورہے کہ ہر شخص اپنی سرکارکی بڑائی چاہتاہے مگرمن وتو زید وعمروکے چاہے کچھ نہیں ہوتا،چاہنا اس کا ہے جس کے ہاتھ میزان فضل ہے،غلبۂ شوق اورچیزہے اورثبوت دلائل اور۔ہم جو کہتے ہیں خود نہیں کہتےبلکہ اکابر کاارشاد ہے اجلۂ اعاظم کاجس پر اعتماد ہے،ایك تو خود حضوروالا کاوہ فرمان واجب الاذعان کہ قدمی ھذہٖ علی رقبۃ کل ولی الله [4] (میرا یہ قدم ہر ولی الله کی گردن پر ہے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع