30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قدم ہر ولی الله کی گردن پر ہے۔ت)فرمایا ہے، اس سے یہ معلوم ہوتاہے کہ جن کی تفصیل قرآن واحادیث سے منصوص نہیں ایسے ماوراء متقدمین ومتاخرین سے ان کو فضیلت ہے۔اورحضرت شیخ احمد سرہندی کے آخر مکتوبات میں ہے کہ مجدد نائب مناب حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے ہیں اصل منبع فیوض حضرت غوث الثقلین ہیں[1]۔
پس اگر کوئی شخص یہ عقید ہ رکھے کہ حضرت غوث الاعظم ان سب اولیاء سے افضل اوران کے بعد خواجہ خواجگان بہاء الدین نقشبند قدس سرہٗ وحضرت خواجہ معین الدین چشتی قدس سرہٗ سب کے سب حضرت غوث الاعظم رضی الله تعالٰی عنہ کے نائب ہیں تو یہ عقیدہ بخیال صوفیہ جائز ہے یا جائز نہیں ؟
الجواب:
عقیدہ وہ چیز ہے جس کا اعتقادومدار سنیت اوراس کا انکار بلکہ اس میں ترددگمراہی وضلالت،اس قسم کے امور ان مسائل سے نہیں ہوتے،ہاں وہ مسلك جو ہمارے نزدیک محقق ہے اوربشہادت اولیاء وشہادت سیدناخضر علیہ الصلٰوۃ والسلام وبمرویات اکابر ائمہ کرام ثابت ہے یہ ہی ہے کہ باستثناء انکے جن کی افضلیت منصوص ہے جیسے جملہ صحابہ کرم وبعض اکابرتابعین عظام کہ "وَالَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُمۡ بِاِحْسٰنٍ ۙ"[2] (اورجو بھلائی کے ساتھ ان کےپیروہوئے۔ت)ہیں،اوراپنے ان القاب سے ممتاز ہیں ولہذا اولیاء وصوفیہ ومشائخ ان الفاظ سے ان کی طرف ذہن نہیں جاتا اگرچہ وہ خود سرداران اولیاء ہیں،وہ کہ ان الفاظ سے مفہوم ہوئے ہیں حضور سیدنا غوث اعظم رضی الله تعالٰی عنہ کے زمانہ میں ہوں جیسے سائر اولیائے عشرہ کہ احیائے موتٰی فرماتے تھے، خواہ حضور سے متقدم ہوں جیسےحضرت معروف کرخی وبایزید بسطامی وسید الطائفہ جنیدوابوبکرشبلی وابو سعید خراز،اگر چہ وہ خود حضورکے مشائخ ہیں،اورجو حضور کے بعد ہیں جیسے حضرت خواجہ غریب نواز سلطان الہند وحضرت شیخ الشیوخ شہاب الدین سہروردی وحضرت سیدنا بہاؤ الملۃ والدین نقشبند اوان اکابر کے خلفاء ومشائخ وغیرہم قدس الله اسرارھم وافاض علینا برکتھم وانوارھم(الله تعالٰی انکے اسرار کو مقدس بنائے اوران کی برکات وانوار ہمیں عطافرمائے۔ت)حضورسرکارغوثیت مدار بلا استثنا ان سب سے اعلٰی واکمل وافضل ہیں،اورحضور کے بعد جتنے اکابر ہوئے اورتا زمانہ سیدنا امام مہدی ہوں گے کسی سلسلہ کے ہوں یا سلسلہ سے جدا افراد ہوں غوث،قطب،امامین،اوتاد اربعہ، مبدلائے سبعہ،ابدال سبعین،نقبا،نجبا،ہردورہ کے عظماء، کبرا سب حضور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع