30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عمودین علٰی ذالك الخط الواصل بین كتفیہ فھٰذان الخطان ھما الجھتان المسامتان لیمین من اضیف الیہ الیدان وشمالہ كما قدمنا ثمہ عن الكشاف و المدارك وغیرھما فكل ماوقع بین ھٰذین الخطین بشرط القرب اللائق بالشیئ المتفاوت تفاوتاشد یدابحسب المقام فھو بین یدیہ۔
كما افدناك تحقیقہ بمالامزید علی الی ھنا اتم معنی كلام القہستانی الٰی قولہ قریبامنہ۔ |
"سمجھا جاسكتاہے جو ایك مونڈھے كے وسط سے دوسرے مونڈھے كے وسط تك سیدھا فرض كیا جائے لیكن اس لفظ كے عام استعمال كا معاملہ ہو یا خاص بین یدی الخطیب كا موقع ہو عام طور سے اس لفظ كے معنی تركیبی تفصیلی مراد نہیں ہوتے بلكہ دوسرے معنی اجمالی عرفی یالغوی مراد ہوتے ہیں جس میں دونوں لفظ كے علیٰحدہ علٰیحدہ معنی مراد نہیں ہوتے بلكہ مركب لفظ كو اكائی مان كر پورے مركب كے ایك ہی اجمالی معنی كو یوں سمجھئے دونوں مونڈھوں كے درمیان جو سیدھا خط ہم نے فرض كیا تھا اورظاہر ہے كہ وہ جسم كے عرض میں ہی ہوگا،اس كے دونوں كناروں پر دوعمودی خطوط كو سامنے فرض كیا جائے جو اسی فاصلے پر بالكل متوازی سامنے چلے جائیں ان دونوں خطوں كے درمیان جو بھی ہے اسی كو بین یدیہ كہا جائے گا۔) اس مضمون پر مدارك اوركشاف كی شہادت بھی پیش كرچكے ہیں قہستانی كی مندرجہ بالاعبارت كے حسب ذیل جملہ كا مطلب مكمل ہوگیا۔ "دوسری اذان بین یدیہ ہوگی یعنی ان دونوں متوازی جہتوں كے درمیان جو منبر یا امام كے دائیں بائیں اوراس سے قریب ہو۔" یہاں قہستانی كے لفظ قریبًامنہ كے یہ معنٰی نہیں كہ مؤذن امام یا منبر كے متصل ہوبلكہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع