30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
"كجلست وسط القوم وان لم یصلح فیہ فہو بالتحریك " كجلست وسط الدار،وربما سكن ولیس بالوجہ اھ[1]۔
الثالثۃ۳:كل زاویۃ جعل منتصف وترھا مركزًا ورسمت علیہ ببعدا حدطرفیہ قوس الٰی جھۃ الزاویۃ حتی وصلت الی الطرف الاٰخرفان الزاویۃ ان كانت قائمۃ تمر القوس براسھا او منفرجۃ فوراء رأسھا اوحادۃ فدونہ وبالعكس ان مرت القوس برأسھا فھی قائمۃ اووقعت وراء ہ فمنفرجۃ اودونہ فحادۃ۔ |
ایك علامت یہ بھی ہے كہ وسط بالتحریك مذكر،مؤنث، واحد، تثنیہ،جمع سب كی صفت بن سكتاہے قرآن عظیم میں ہے "جعلنا كم امۃ وسط"ہم نے تم كو امت وسط بنایا، یہاں لفظ وسط مونث كی صفت ہے "لله علی ان اھدی شاتین وسطا" میں الله تعالٰی كے لئے دومتوسط بكریاں نذر كرتا ہوں۔ یہاں وسط تثنیہ مؤنث كی صفت ہے"واعتق عبدین وسطًا"میں الله تعالٰی كے لئے دو متوسط قسم كے غلام آزاد كروں گا۔یہاں وسط تثنیہ مذكر كی صفت ہے اھ۔ صحاح جوہری میں ہے:جہاں لفظ بین كا محل استعمال ہو وہاں وسط بالسكون پڑھا جائے جیسے "جلست وسط القوم" میں قوم كےدرمیان بیٹھا۔اورلفظ بین كامحل استعمال نہ ہوتو وسط بالتحریك ہوگا جیسے "جلست وسط الدار" میں گھر كے ٹھیك بیچ میں بیٹھا۔ كہیں بالسكون بھی كہہ دیتے ہیں مگر یہ صحیح نہیں اھ بحر۔ مقدمہ ثالثہ:جس كسی بھی زاویہ كے وتر كے منتصف كو مركز مان كر وتر كے ایك كنارے سے دوسرے كنارے تك زاویہ كی جہت میں كوئی قوس بنائی جائے تواگر زاویہ مذكورہ قائمہ ہوگا تو قوس اس كے رأس سے،اوراگر زاویہ منفرجہ ہوگا توقوس زاویہ كے وراء سے اورزایہ حادہ ہوگا تو قوس اس زاویہ كے نیچے سے گزرے گی۔اسی كو اُلٹ كریوں بھی كہا جاسكتاہے كہ اگر قوس زاویہ كے راس سے گزرے تو زاویہ قائمہ ہوگا اور قوس زاویہ كے وراء سے گزرے تو زاویہ منفرجہ ہوگا اور قوس زاویہ كے نیچے سے گزرے تو زاویہ حاوہ ہوگا۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع