30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ابن عباس ففی بعضھا"اذن علی المقام"وفی بعضھا علی ابی قبیس رواہ عنہ ابن ابی حاتم رضی الله تعالٰی عنہ قال لما امر الله ابراھیم ان ینادی فی الناس بالحج صعد اباقبیس فوضع اصبعیہ فی اذنیہ ثم نادٰی،ان الله تعالٰی كتب علیكم الحج فاجیبو ربكم[1] الحدیث، وفی اخری لہ عنہ رضی ا لله تعالٰی عنہ قال صعدابراھیم اباقبیس،فقال الله اكبر الله اكبر، اشھد ان لا الٰہ الا الله واشھدان ابراھیم رسول الله ایھا الناس ان الله امرنی ان انادی فی الناس بالحج ایھاالناس اجیبواربكم[2]۔ وفی بعضھاعلی الصفارواہ عبدبن حمید عن مجاھد قال"امر ابراھیم ان یوذن بالحج فقام علی الصفا فنادی بصوت سمعہ مابین المشرق والمغرب یا ایھا الناس اجیبوا الٰی ربكم[3]۔" |
ابن عباس سے روایتیں مضطرب ہیں۔بعض میں تو وہی مقام ابراہیم ہے،اوربعض میں یہ ہے كہ جبل ابوقبیس پر اعلان حج ہوا۔چنانچہ ابن ابی حاتم نے ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت كی كہ "حضرت ابراہیم علیہ السلام جبل ابو قبیس پر چڑھے اوركہا الله اكبر،الله اكبر،اشہدان لاالہ الا الله ، واشھد ان ابراھیم رسول الله ۔اے لوگو!مجھے الله تعالٰی نے حكم دیا كہ میں لوگوں میں حج كا اعلان كروں تو تم لوگ الله تعالٰی كی پكار كا جواب دو۔" اوربعض روایتوں میں جبل ابو قیس كے بجائے كوہ صفا كاذكر ہے۔ابن حمید كی یہ روایت امام مجاہد سے اس طرح مروی ہے:حضرت ابراہیم علیہ السلام كو حكم دیا گیا كہ مقام صفا پر لوگوں كو حج كا علان كریں،آپ نے ایسی آواز سے پكارا كہ مشرق ومغرب كےلوگوں نے سنا۔اعلان كے الفاظ یہ تھے:اے لوگو! اپنے رب كی پكاركا جواب دو۔ |
[1] تفسیر القرآن العظیم لابن ابی حاتم تحت الآیۃ ۲۲/ ۲۷ حدیث ۱۳۸۷۸ مکتبہ نزارمصطفٰی الباز مکۃ المکرمۃ ۲۴۸۷/۸
[2] تفسیر القرآن العظیم لابن ابی حاتم تحت الآیۃ ۲۲/ ۲۷ حدیث۴ ۱۳۸۸مکتبہ نزارمصطفٰی البازمکۃ المکرمۃ۲۴۸۷،۲۴۸۸/۸، الدرالمنثوربحوالہ ابن ابی حاتم تحت الآیۃ ۲۲/ ۲۷ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳۴/۶
[3] الدرالمنثوربحوالہ عبدبن حمید تحت الآیۃ ۲۲/ ۲۷ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳۳/۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع