30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نفحہ۱۸:حاول بعض الوھابیۃ الفجرۃ ان یثبت مطلوبہ الباطل باٰیات القراٰن العظیم وحاشا القراٰن ان یكون لباطل ظھیرًاقال قال عزوجل: "وَ اَذِّنۡ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ"[1]" واخرج سعید بن منصورواٰخرون عن مجاھد قال لما امر ابراھیم ان یوذن فی الناس بالحج،قام علی المقام فنادٰی بصوت اسمع من بین المشرق والمغرب، یا یھاالناس اجیبواربكم[2]۔ واخرج ابن المنذروابن ابی حاتم عن مجاھدقال تطاول بہ المقام حتی كان كاطول جبل فی الارض فاذن فیھم بالحج فاسمع من تحت البحورالسبع[3]۔ واخرج ابن جریرعن مجاھد |
نفحہ۱۸: بعض وہابی صاحبان نے اپنا مقصد قرآن پاك سے ثابت كرنے كا قصد كیا ہے حالانكہ قرآن عظیم باطل كا مددگار نہیں ہوسكتا۔وہ كہتے ہیں كہ قرآن عظیم نے فرمایا:"(ابے ابراہیم!)لوگوں میں حج كا اعلان كرو۔" اورسعید بن منصوراوردوسرے محدثین نے حضرت مجاہد سے روایت كی:"جب حضرت ابراہیم علیہ السلام كو حج كے اعلان كرنے كا حكم ہوا تو آپ نے مقام ابراہیم پر كھڑے ہوكر بلند آواز سے فرمایا(جسے مشرق ومغرب كے سبھی لوگوں نے سنا) كہ اے لوگو!اپنے رب كا جواب دو۔" ابن المنذروابن ابی حاتم نے حضرت مجاہد رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت كیا كہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام مقام ابراہیم پر اعلان كے لئے كھڑے ہوئے تو وہ انہیں لے كر بلند ہونے لگا یہاں تك كہ زمین كے تمام پہاڑوں سے بلند ہوگیا،آپ نے اسی بلندی پر سے لوگوں میں حج كا اعلان كیا جو سات سمندروں كی تَہہ سے بھی سنا گیا۔ ابن جریر نے حضرت مجاہد سے روایت كی |
[1] القرآن الکریم ۲۲/ ۲۷
[2] الدرالمنثوربحوالہ سعید بن منصورتحت الآیۃ ۲۲/ ۲۷ حدیث ۱۳۸۸۲ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳۳/۶،تفسیرالقرآن لابن ابی حاتم تحت الآیۃ ۲۲/ ۲۷ حدیث۱۳۸۸۰مکتبہ نزارمصطفٰی البازمکۃ المکرمۃ ۲۴۸۷/۸
[3] تفسیرالقرآن لابن ابی ھاتم تحت الآیۃ ۲۲/ ۲۷ حدیث۱۳۸۸۰مکتبہ نزارمصطفٰی البازمکۃ المکرمۃ ۲۴۸۷/۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع