30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من كل عالم تصدّٰی لاحیاء السنۃ اواخمادبدعۃ فاہ یحمد ویوجر ولا یذم من مضٰی قبلہ ولا یعیر بخلاف من غبر بل من المثل الدائرالسائركم ترك الاول للاٰخروھذا سیدنا الغوث الاعظم القطب الاكرم سید الاولیاء وسند الائمۃ والعلماء صلی الله تعالٰی علٰی ابیہ الاكرم وعیہ وعلٰی اصولہٖ وفروعہ ومشائخہ ومریدیہ وكل من انتمٰی الیہ،روٰی عنہ الائمۃ الكبار باسنید صحیحۃ مفصلۃ فی البھجۃ الشریفۃ وغیرھا من الكتب المنیفۃ:"انہ قیل لہ رضی الله تعالٰی عنہ ماسبب تسمیتك محی الدین؟قال رجعت من بعض سیاحاتی مرۃ فی یوم جمعۃ فی سنۃ احدی عشرۃ وخمسمائۃ الی بغداد حافیا،فمررت بشخص مریض متغیراللون نحیف البدن، |
معاملہ شامل ہے كہ وہ بھیجے ہی اس لئے جاتے ہیں كہ جو كمزوری آگئی ہے اسے مضبوط كریں اورجو كہنہ معلوم ہورہا ہے اس كو نیا كریں۔اوربسااوقات ان مجددین سے پہلے ان سے بڑے بڑے اوران سے زیادہ پرہیزگارعلماء گزرچكے ہوتے ہیں۔اورعلمائے غیر مجددین بھی احیائے سنت واماتت بدعت ہی كے درپے ہوتے ہیں اوركسی بات پر ان كی تعریف ہوتی ہے جس انہیں اجر ملے گا۔اورجو یہ كارنامہ كئے بغیر گزرگئے نہ تو ان كی برائی ہوتی ہے نہ كرنے والوں كو عار دلایا جاتاہے، اوریہ توایك مشہورمثل ہے كہ پہلے كے بزرگ بعد میں آنے والوں كے لئے بہت سے كام چھوڑ گئے۔حضرت غوث اعظم، قطب معظم،سید الاولیاء،سند الائمہ الله تعالٰی ان كے جد كریم، خود ان پر اوران كے اصول وفروع،مشائخ و مریدین اوران سے نسبت ركھنے والوں پراپنی رحمت نازل فرمائے سے ائمہ كبار نے سند صحیح كے ساتھ بہجۃ الاسرار وغیرہ معتبرات میں روایت كی كہ:"آپ رضی ا لله عنہ سے پوچھا گیا حضور!آپ كا لقب محی الدین كیسے ہوا؟آپ نے جواب دیا میں ۵۱۱ھ میں اپنی كسی سیاحت سے جمعہ كے دن بغداد لوٹ رہا تھا اس وقت میرے پاؤں میں جوتے بھی نہ تھے راستہ یں ایك كمزور اورنحیف،رنگ بریدہ مریض آدمی پڑا ہوا ملا، |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع