30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والدالیل علی ماذكرت من اشتباہ الامر فی ذٰلك علی المتاخرین حتی العلماء بالتعامل ما اسلفت عن الشیخ المجدد وقد كان فی ماقررنا ابانۃ اعذارلمن عبر ومن غبرفان لم یرض بہ المخالفون فھم الذین یقضون علی اساتذتھم ومشائخھم اما بالجھل اوبالسكوت عن الحق وقد كانت لھم مندوحۃ الم یعلموا ان الخلیفۃ الراشد امیر المومنین عمر بن عبدالعزیز رضی الله تعالٰی عنہ كم من سنن احیاھا وظلمات بدع اجلاھا فكان لہ الاجر الجزیل والذكر الجمیل والفخر الجلیل ولم یكن عتب قط علٰی من قبلہ من الصحابۃ الكرام واكابرائمۃ التابعین الاعلام رضی الله تعالٰی عنہم انھم جھلوا الحق اوسكتوا عنہ ولاقیل لامیر المومنین انك تقحمت ما اجتنبوہ او انكرت ما اقروہ افانت اعلم منھم بالسنۃ اواتقی منھم للفتنۃ وعلٰی ھذا درج امر كل مجدد فانہ لایبعث الا لتجدید ماخلق وتشئید ما وھی وربما كان من قبلہ اعلم منہ واتقی۔وكذٰلك غیر المجددین |
اوراس امر كی دلیل كہ اس معاملہ میں متأخرین پر معاملہ تعامل سے مشتبہ ہوگیا،ھد یہ كہ علماء بھی شبہ میں پڑگئے۔شیخ مجدد كا وہ قول ہے جسے ہم نقل كرچكے ہیں۔ہمارے اس بیان سےگزرنے والوں اورباقی رہنے والوں سبھی كاعذر ظاہر ہوگیا۔ اگركوئی ہمارے اس بیان پر راضی نہ ہوتو خود اپنے ہی شیوخ اوراساتذہ پر جہل یاسكوت عن الحق كا فیصلہ كرتاہے حالانكہ وہ اس سے بچ سكتا تھا۔خلیفہ راشدعمر بن عبدالعزیز رضی ا لله عنہ نے كتنی سنتوں كا احیاء فرمایا اوركتنی بدعتوں كی تاریكیاں كافور فرمائیں۔یہ امر ان كے لئے تو اجر عظیم اوربقائے ذكر حسن كا ذریعہ ہے،اوربجاطور پرباعث فخر ومباہات ہے لیكن ان سے قبل گزرنے والے صحابہ كرام اور اكابرائمہ تابعین اعلام رضوان الله علیہم اجمعین كے لئے كسی عتاب یا عیب جوئی كا سبب نہیں كہ وہ لوگ حق سے غافل رہے یا اس سے خاموشی اختیار كی۔نہ اس سے امیر المومنین پر خوردہ گیری كی گئی كہ آپ نے ان چیزوں كی مزاحمت كیوں كی جس سے متقدمین ائمہ نے پرہیز كیا،یا آپ نے ان امور كا انكار كیا،جسے ان بزرگوں نے باقی ركھا،تو كیاآپ ان سے زیادہ سنت كا علم ركھتے ہیں اوران سے زیادہ ذكی وعلیم ہیں؟اور اسی میں تمام مجددین كا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع