30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وما ذكرت من سكوت العلماء علیہ سكوتھم وھم صحابۃ متوافرون وائمۃ اجلا تابعون علی زخرفۃ الولید المسجد الشریف النبوی حتی انفق علی جدار القبلۃ وما بین السقفین خمسۃ واربعون الف دینار مع ابن بعضھم قدانكرعلٰی امیر المؤمنین عثمٰن رضی الله تعالٰی عنہ حین بناہ بالحجارۃ مكان اللبن و قصصہ وسقفہ بالساج مكان الجرید۔قال الامام العینی فی العمدۃ:"اول من زخرف المساجد الولید بن عبدالملك بن مروان وذٰلك فی ااواخرعصر الصحابۃ رضی الله تعالٰی ی عنہم وسكت كثیر من اھل العلم عن انكارذٰلك خوفًا من الفتنۃ اھ[1]۔" ولا بن عدی فی الكامل والیبھقی فی الشعب عن ابی امامۃ رضی الله تعالٰی عنہ النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:"اذا رأیتم امرًالا تستطیعون تغیریرہ فاصبروا حتی یكون الله ھو الذی یغیرہ[2]۔"
|
اورجو میں نے یہ كہا كہ ظہور منكرات كے وقت علماء خاموش رہے ہیں،اس كا ثبوت علمائے صحابہ رضوان الله علیہم اجمعین وتابعین كثیرہ متوافرہ ائمہ اجلہ كی وہ خاموشی ہے جو ولید كے مسجد نبوی شریف كے آرائش كرنے پر تھی،اس لئے دیوار قبلہ اوردونوں چھتوں كے مابین كی آرائش پر۴۵ہزاراشرفیاں خرچ كی تھیں حالانكہ انہیں میں سے بعض امیرالمومنین عثمان غنی رضی الله تعالٰی عنہ كی اس بات پر نكیر كرچكے تھے كہ انہوں نے دیواروں كو اینٹوں كے بجائے منقش پتھروں سے بنوایا اورچھت كو كھجور كے پتوں كے بجائے ساج كی لكڑی سے۔ امام عینی عمدۃ القاری میں فرماتے ہیں:"ولید بن عبدالملك بن مروان نے سب سے پہلے مسجد شریف كو مزین كیا،صحابہ كرام كے آخری عہد كی بات ہے،بہت سارے اہل علم اس وقت اس لئے خاموش رہے كہ فتنہ برپاہوگا۔" ابن عدی نے كامل میں اوربیہقی نے شعب میں ابو امامہ رضی الله عنہ سے انہوں نے حضوراكرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے روایت كیا:"جب تم كوئی ایسا كام دیكھو جس كے بدلنے كی تم طاقت نہیں ركھتے تو صبر كرو یہاں تك كہ الله تعالٰی اسے بدل دے۔" |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع