30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لاسیما فی القرون الأولٰی ومع ذٰلك لم یسلمہ اما منا الاعظم وجمیع ائمۃ الفتوٰی فی مسألۃ الاذان الفجر من اللیل لمجی الحدیث بخلافہ قال فی الھدایۃ: "لایوذن لصلٰوۃ قبل دخول وقتھا ویعادفی الوقت لان الاذان للاعلام وقبل الوقت تجھیل وقال ابو یوسف وھو قول الشافعی رحمھما الله تعالٰی یجوز للفجر فی النصف الاخیر من اللیل لتوارث اھل الحرمین والحجۃ علی الكل قول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لبلال رضی الله تعالٰی عنہ لاتؤذن حتی یستبین لك الفجر ھٰكذا ومدیدہ عرضًا [1]اھ" قال الامام الاكمل البابرتی فی العنایۃ:"قولہ والحجۃ علی الكل ای علٰی ابی یوسف والشافعی واھل الحرمین یعنی ان الحدیث حجۃ علی الاٰخذوالماخوذمنہ[2]اھ"فاذاكان ھذا فی نوارث اھل الحرمین التابعین وتبع التابعین وھم ماھم فماظنك |
اورتمام اہل فتاوٰی اذان فجر كے مسئلہ میں اسے تسلیم نہیں كرتے كیونكہ حدیث اس توارث كے خلاف مروی ہے،ہدایہ میں ہے:"نماز فجر كے لئے دخول وقت سے پہلے اذان نہ دی جائے،اوراگر پہلے دے دی گئی ہو تو وقت ہونے پر دہرائی جائےكہ اذان وقت كے اعلان كے لئے ہے،اوروقت سے پہلے دینا لوگوں كوغلط فہمی میں ڈالناہے۔امام ابویوسف اورامام شافعی رحہماالله كہتے ہیں كہ فجر كی اذان توارث حرمین شریفین كی وجہ سے فجر سے پہلے بھی دی جاسكتی ہے۔اوردونوں كے خلاف دلیل حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم كا یہ قول ہے جو آپ نے حضرت بلال رضی ا لله عنہ سے فرمایا:اس وقت تك اذان نہ دو جب تك صبح یوں روشن نہ ہو جائے۔ اورآپ نے اپنے دونوں ہاتھوں كو عرض میں پھیلا دیا۔ "حضرت امام اكمل الدین بابرقی فرماتے ہیں:"صاحب ہدایہ كا حجۃ علی الكل فرمانا امام شافعی،قاضی ابو یوسف اوراہل حرمین سب كے لئے ہے۔مطلب یہ ہے كہ یہ حدیث آخذاور ماخوذ منھم سب پر حجت ہے۔"تو جب اہل حرمین وہ بھی تابعین اور تبع تابعین جیسے عظیم بزرگوں كا یہ حال ہے،پھر ان مدعیوں كے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع