30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وفی مسند الفردوس عن ابی ھر یر ۃ رضی الله تعالٰی عنہ قا ل قال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم كل كلام فی المسجدلغوالا القران و ذكرالله تعالٰی و مسا لۃ عن الخیراواعطا ؤہ [1]۔ وقد علمت ان لیس الاذان خالص ذكر ولو كان المسجدیبنی لہ لاتی الشر ع با یقا عہ فیہ ولنقل ولو مر ۃ و كیف یعقل ان شیئابنی لہ المسجدلا یفعل فیہ قط علی عھد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم والخلفا ء الرا شدین رضی الله تعالٰی عنہم فیقا ل فیہ ایضا ان المسا جدلم تبن لھذا كیف والاذان للد عا ء الی الحضر ۃ والحضر ۃ لا تبنی لند ا ء النا س الیھاوفیھا،والله المو فق فھذاما ظہر للعبد الضعیف من الكلام المجیدوالحدیث الحمیدوالفقہ السدید وحلہ كما تری وا ضح بلا امترا ء وان كان اخر ہ من قبیل المتابعا ت والشوا ھد ولكن كلہ لمن تحلی با لانصا ف ھیھا ت لما یقنع المكابر ویقمع الاعتسا ف |
مسند الفردو س میں بر وا یت ابو ہر یر ہ مر وی ہے حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فر ما یا:"مسجد كے اندر تلاوت كلام الله ، ذكرالہی اور بھلا ئی سے سوال اوراس كو دینے كے علاوہ ہر با ت لغو ہے۔" یہ پہلے ہی معلو م ہو چكا ہے كہ اذان خا لص ذكرالہی نہیں اگر مسجد اس كے لیے بنی ہو تی توشر ع شر یف مسجد كے اند راذان كا حكم فر ماتی اوراس پر عمل درآمد ایك بار ہی سہی مر وی ضرور ہو تابھلا یہ سمجھ میں آنے والی بات ہے كہ جس كام كے لیے مسجد كی تعمیر ہو ئی وہی مسجد میں كبھی نہ ہوا،نہ تو حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم كے عہد میں نہ خلفا ئے را شدین كے عہد میں تو یہی كہا جا ئیگا كہ مسجد اس كے لیے بنا ئی ہی نہیں گئی اورایسا ہو تابھی كیسے یہ تو در بارالہی كی حا ضر ی كا اعلان ہے اوردر باراعلان كے لیے نہیں ہو تا اعلان تو در بار كے با ہر ہو تا ہے الله تعالٰی تو فیق دینے والا ہے اس ضعیف بند ے پر كلام مجید حدیث مقد س اورفقہ مبارك سے یہی ظا ہر ہوابا تیں سب كی سب ظا ہر ہیں اگرچہ اخیر میں ہم نے شوا ہد اور متابعات سے كام لیا لیكن یہ سب بھی اہل انصا ف كے نز دیك قطع مكابر ہ اوردفع زیا دتی كے لیے كا فی ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع