30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فا شھدوا لہ با لا یمان [1]قال الله تعالٰی" اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللہِ مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الۡاٰخِرِ[2]فعمارتھابا لصلوۃ فیھا لولم یكن ثم بنا ء كا لمسجد الحرام فی زمن رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فما كان الا ارضا حول الكعبۃ مخلا ۃ للطوا ف۔و علی الا خر قولہ عزوجل " لَّہُدِّمَتْ صَوٰمِعُ وَ بِیَعٌ وَّصَلَوٰتٌ وَّ مَسٰجِدُ "[3]، فما الھد م الا للبنا ء۔ بل لاطلاق الثا لث یشمل الفناء ولھذا جا ز للمعتكف دخولہ ولا یعد بہ الامعتكفا فی المسجد فی البدا ئع ثم رد المحتار لوصعد ای المعتكف المنارۃ لم یفسد بلا خلا ف |
اس كے ایمان كی گواہی دو۔الله تعالٰی فرماتا ہے مسجد تو وہی آباد كرتے ہیں جوالله تعالٰی اور یوم آخرت پرایمان لائے۔ "مسجد كی آبادی تو نماز پڑھنے سے ہے اگرچہ وہاں كوئی مسجد كی عمارت نہ ہو۔جیسا حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم كے زمانے میں مسجد حرام كا حال تھا كہ وہ كعبہ كے گرد كی زمین تھی جو طواف كے لئے خالی چھوڑی ہوئی تھی۔ اوراس دوسرے معنٰی پر ہی الله تعالٰی كا یہ فرمان ہے: لھدمت صوامع وبیع (توالبتہ یہودونصاری)كے صوامع اور عبا دت خانے ڈھا دیئے جا تے اور بنی ہو ئی عمار ت ہی ڈھا ئی جا تی ہے۔ (ج)اور مسجد كا ایك تیسرا اطلاق بھی ہے اس اطلاق پر صحن كا حصہ بھی شامل ہو تا اسی لیے تو معتكف كواس میں جانا جائز ہے اوراس كے بعد بھی وہ معتكف ہی رہتا ہے بد ائع اور شامی میں ہے:معتكف ایسے منارہ پر چڑھ سكتا ہے جس كا دروا زہ مسجد سے خارج |
[1] جامع التر مذی ابواب الا یمان باب ما جا ء فی حر مۃ الصلوۃ امین کمپنی دہلی ۲/۸۶،مسند احمد بن حنبل عن ابی سعید الخدری المکتب الا سلامی بیر و ت ۳/ ۶۸،المستدرك للحاکم کتاب الصلوۃ دارالفکر بیروت ۱/ ۲۱۲،۲۱۳،موارد الظمان باب الجلو س فی المسجدللخیر حدیث ۳۱۰ المکتبۃ السلفیۃ ص۹۹،صحیح ابن خزیمہ باب الشہا دۃ بالا یمان لعمارالمسجد حدیث ۱۵۰۲ المکتب الا سلامی بیروت ۲/ ۳۷۹
[2] القران الکریم ۹/ ۱۸
[3] القران الکریم ۲۲ /۴۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع