دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

مفتی اعظم پاكستان حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عبدالقیوم ہزاروی صاحب اور دیگر اكابر علماء ومشائخ سے استشارہ و استفسار كے بعد اراكین ادارہ نے فیصلہ كیا كہ بیسویں جلد كے بعد والی جلدوں میں فتاوٰی رضویہ كی قدیم جلدوں كی ترتیب كے بجائے ابواب فقہ كی معروف ترتیب كو بنیاد بنایا جائے،نیز اس سلسلہ میں بحر العلوم حضرت مولانا مفتی عبدالمنان صاحب اعظمی دامت بركاتہم العالیہ كی گرانقدر تحقیق انیق كو بھی ہم نے پیش نظر ركھا اور اس سے بھرپور استفادہ اور راہنمائی حاصل كی۔عام طور پر فقہ وفتاوٰی كی كتب میں كتاب الاضحیہ كے بعد كتاب الحظروالاباحۃ كاعنوان ذكر كیاجاتاہے اور ہمارے ادارے سے شائع شدہ بیسویں۲۰ جلد كا اختتام چونكہ كتاب الاضحیۃ پرہواتھا لہٰذا اكیسویں۲۱ جلد سے مسائل حظرواباحۃ كی اشاعت كاآغاز كیاگیا۔ كتاب الحظروالاباحۃ (جوچارجلدوں ۲۱، ۲۲، ۲۳، ۲۴ پرمشتمل ہے) كی تكمیل كے بعد ابواب مداینات، اشربہ، رہن، قسم اور وصایا پرمشتمل پچیسویں۲۵ چھبیسویں۲۶ جلد بھی منصّہ شہود پرآچكی ہے۔ اب ابواب فقہیہ میں سے صرف كتاب الفرائض باقی تھی جس كو پیش نظرجلد میں شامل كردیاگیاہے۔ باقی رہے مسائل كلامیہ ودیگر متفرق عنوانات پرمشتمل مباحث وفتاوائے اعلٰیحضرت جوفتاوٰی رضویہ قدیم كی جلد نہم ودوازدہم میں غیرمبوّب وغیرمترتّب طورپرمندرج ہیں، ان كی ترتیب وتبویب اگرچہ آسان كام نہ تھا مگررب العالمین عزوجل كی توفیق، رحمۃ العالمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ واصحابہٖ اجمعین كی نظرعنایت ، اعلٰیحضرت اور مفتی اعظم رحمۃ اﷲ علیہما كے روحانی تصرف وكرامت سے راقم نے یہ گھاٹی بھی عبوركرلی اور كتاب الحظروالاباحۃ كی طرح ان بكھرے ہوئے موتیوں كوابواب كی لڑی میں پروكرمرتبط ومنضبط كردیاہے وﷲ الحمد۔

اس سلسلہ میں ہم نے مندرجہ ذیل اموركوبطورخاص ملحوظ ركھا:

(ا) ان تمام مسائل كلامیہ ومتفرقہ كو كتاب الشتی كامركزی عنوان دے كر مختلف ابواب پرتقسیم كردیاہے۔

(ب) تبویب میں سوال واستفتاء كااعتباركیاگیاہے۔

(ج) ایك ہی استفتاء میں مختلف ابواب سے متعلق سوالات مذكور ہونے كی صورت میں ہرمسئلہ كومستفتی كے نام سمیت متعلقہ ابواب كے تحت داخل كردیاہے۔

(د) مذكورہ بالادونوں جلدوں (نہم ودوازدہم قدیم) میں شامل رسائل كو ان كے عنوانات كے مطابق متعلقہ ابواب كے تحت داخل كردیا ہے۔

(ھ) رسائل كی ابتداء وانتہاء كوممتاز كیاہے۔

(و) كتاب الشتی كے ابواب سے متعلق اعلٰیحضرت كے بعض رسائل جوفتاوٰی رضویہ قدیم میں شامل نہ ہوسكے تھے ان كوبھی موزوں ومناسب جگہ پر شامل كردیاہے۔

(ز) تبویب جدید كے بعد موجودہ ترتیب چونكہ سابق ترتیب سے بالكل مختلف ہوگئی ہے لہٰذامسائل كی مكمل فہرست موجودہ ابواب كے مطابق نئے سرے سے مرتّب كرناپڑی۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن