دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

مسئلہ ۲۵: علمائے دین ومفتیان شرع متین کیافرماتے ہیں اس بارے میں کہ مسمی زیدفوت ہوا ایك زوجہ اورچنداولاد بیٹاوبیٹی متوفی کے وارث ہیں،زوجہ چاہتی ہے کہ ترکہ متوفی کابعوض دین مہر کے کہ ادا نہیں ہوا ہے مجھ کو ملناچاہئے۔دین مہرکثیر،ترکہ قلیل،دین مہر کو کافی نہیں ہوسکتا ہے۔دیگرورثاء کہتے ہیں کہ بموجب فرائض کے ترکہ میں سے وراثتًا سب کو حصہ ملنا چاہئے،اب اول ادائے دین مہر ہوناچاہئے یاترکہ وارث کل ورثاء پرتقسیم ہوئے۔

الجواب:

ادائے مہرتقسیم ترکہ پرمقدم ہے جب تك مہرادایامعاف نہ ہولے کوئی وارث کچھ نہیں پاسکتا جبکہ اس کی مقدار ترکہ سے زائد ہے۔

قال تعالٰی "مِّنۡۢ بَعْدِ وَصِیَّۃٍ تُوۡصُوۡنَ بِہَاۤ اَوْدَیۡنٍ ؕ"[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اس وصیت کے بعد جوتم کرجاؤ اور قرض کے بعد۔(ت)

مگرعین جائداد کامہرمیں دیاجانا ضروری نہیں ورثہ کواختیار ہے کہ مہر اپنے پاس سے اداکریں اور جائداد تقسیم ترکہ کے لئے بچالیں یاجائداد بیچ کرادائے مہرمیں صرف کی جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۶:                                صفرالمظفر۱۳۱۲ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے بلاوصیت انتقال کیا اور چھوڑی جائداد منقولہ مکسوبہ ومتفرقہ خودازقسم زر نقدوزبور طلائی وغیرہا اوراثاث البیت خانگی،ایك مکان مع حصہ اراضی موروثی،اور وارثان شرعی زید کے حسب ذیل:یك برادر حقیقی بکرحیات،یك زوجہ ہندہ جوتخمینًا یك ماہ بعد زید کے مرگئی اور اپنامہر شرعی روبرو شاہدین شوہر زید کو معاف کردیا تھا اور خوردونوش یکجائی ہندہ کے بعد وفات شوہر کے بہمراہی بکرمکان مذکور میں تھی چنانچہ تجہیز وتکفین ورسومات موتہ زید ونیز ہندہ کی زید کے روپے سے ہوئی۔بعد وفات کے مسمیان خالد ومحمود،حامد،احمدبرادران ہندہ متوفیہ زر نقد مع زیورمذکورہ بالا جس پر کہ زیدبحیات خود باختیار تصرف مثل رہن وبیع وغیرہ وقتًا فوقتًا مالکانہ متصرف تھا اس کو برادران ہندہ باخفائے ورثائے زید مکان موروثی سے لے گئے،لہٰذا اب تنازع بابت


 

 



[1] القرآن الکریم ۴ /۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن