دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

وجودہ وقتہ ولم تقر بمضیہا وان لتمامھما لایثبت النسب و قیل یثبت،وزعم فی الجوھرۃ انہ الصواب الا  بدعوتہ لانہ التزمہ [1] الخ ملخصًا۔

دوسال سے کم مدت میں بچہ جنے کیونکہ بوقت طلاق حمل کے موجود ہونے کا امکان ہے اور عورت نے عدت کے گزرنے کا اقرار نہیں کیا اور اگروہ پورے دوسال پربچہ جنے تونسب ثابت نہیں ہوگا اور کہاگیاہے کہ ثابت ہوجائے گا،جوھرہ میں گمان کیاکہ یہی درست ہے مگرجب شوہر دعوٰی کرے تو نسب ثابت ہوجائے گا کیونکہ شوہر نے اس کا التزام اپنے اوپرکرلیا الخ ملخصًا۔(ت)

پس اگرزن مطلّقہ نورالدین کی وہ لڑکی جسے سائل نطفہ زنا سے بتاتاہے کسی ایسی ہی صورت پرپیداہوئی تھی جس میں شرعًا وہ دخترنورالدین قرارپائی اگرچہ جہال دخترزنا کہیں توبیشك اس دخترکابچہ اگرچہ وہ اس کے بطن سے معاذاﷲ بذریعہ زناہی پیداہوا ہو نورالدین کانواسا اور اس کے ذوی الارحام سے ہے کہ اگرنورالدین کاکوئی وارث اہل فرض وعصبات سے نہ تھا تو وہ مستحق ترکہ نورالدین ہے اوراگرنورالدین اپنے کسی بھائی سے پہلے مرا تو ان بھائیوں میں جو سب سے پیچھے مراہوکہ نہ اس کاکوئی عصبہ ہو نہ سوائے زوجہ کے کوئی ذی فرض تو اس کا ترکہ اس لڑکے کوپہنچے گا کہ یہ اس کے بھائی کانواساہے،ولدالزنا کانسب اگرچہ باپ سے نہیں ہوتاشرعًا اس کاکوئی باپ ہی نہیں وللعاھر الحجر[2] (اورزانی کے لئے پتھر۔ت)مگر مال سے یقینا ثابت اور اس کی طرف سے ضرور وارث ہوتاہے اورنانا یانانا کے بھائی کی قرابت قرابت مادری ہے تو اس ذریعہ سے اس کی وراثت میں شك نہیں۔

فی الھندیۃ ولدالزنا لا اب لہ،فترثہ قرابۃ امہ و یرثھم [3] اھ ملخصا۔

ہندیہ میں ہے کہ ولدالزنا کاکوئی باپ نہیں ہوتا چنانچہ اس کی ماں کے قرابت دار اس کے وراث نہیں بنیں گے اور وہ ان کا وارث بنے گا اھ تلخیص(ت)

ہاں اگر مطلّقہ نورالدین کی دختر کانسب شرعًا نورالدین سے نہ ٹھہرے تو اس کا یہ بیٹا


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الطلاق فصل فی ثبوت النسب مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۲۶۱

[2] الصحیح البخاری کتاب الفرائض باب الولد للفراش قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۹۹۹

[3] الفتاوی الھندیۃ کتاب الفرائض الباب الثالث نورانی کتب خانہ پشاور ۶ /۴۵۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن