30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
کاب الاب وان علا [1]درزبدۃ الفرائض ست یعنی اب الاب ہر چند بالا رود،مسئلہ واضح ست وشك درآن از ہیچ ذی علم معقول نے تاہم نص جزئیہ خاصہ بشنوید در زبدہ است عصبہ بنفسہ چار قسم است(الٰی قولہ)چہارم جزء جدمیت مانند عم اعیانی و علاتی وابنائے ایشاں ہرچند بالاوپایان روند ہمدرانست بعدازاں جزء جد میت یعنی اعمام او وبعد ازاں جزء جد اب میّت یعنی اعمام اب او بعد ازاں ابنائے ایشاں ہرچند پایان ردند بعدازاں اعمال جدمیت وابناء ایشاں ہرچند بالا وپایان روند تاغیر نہایت۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
باپ کا باپ اگرچہ اوپرتك ہو۔زبدۃ الفرائض میں ہے یعنی باپ کاباپ جہاں تك اوپرچلاجائے۔مسئلہ واضح ہے اس میں کسی علم والے کی طرف سے شك کاتصور نہیں ہوسکتا تاہم خاص جزئیہ کی نص سماعت فرمائیں،زبدہ میں ہے عصبہ بنفسہٖ چارقسم پر ہے(اس کے اس قول تک)چوتھی قسم میت کے دادا کی جزء ہے جیسے اعیانی اورعلاتی چچے جہاں تك اوپرچلے جائیں اور ان کے بیٹے جہاں تك نیچے چلے جائیں،اسی قسم میں داخل ہیں۔اس کے بعد میت کے باپ کے دادا کی جزء یعنی باپ کے چچے اس کے بعد ان کے بیٹے جہاں تك نیچے چلے جائیں، اس کے بعد میت کے دادا کے چچے پھر ان کے بیٹے جہاں تك اوپریانیچے چلے جائیں غیرنہایت تک۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۲۰: ازاوجین مکان میرخادم علی صاحب اسسٹنٹ مرسلہ محمدیعقوب علی خاں آخرشعبان ۱۳۱۰ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے شرعیہ ومفتیان طریقہ نبویہ اس مسئلہ میں کہ مسمی حافظ فتح محمد صاحب کے تین فرزند حمیدالدین اور رحیم الدین اورنورالدین،ان تینوں برادران حقیقی کی اولاد سے کوئی ورثہ شرعیہ باقی نہیں،مگر زوجہ رحیم الدین فقط باقی ہے، لیکن نورالدین کی عورت مطلقہ کے نطفہ زنا سے ایك لڑکی پیداہوئی تھی،اور اس سے ایك لڑکاپیداہوا،لڑکی توبحین حیات نور الدین فوت ہوئی اور زوجہ مطلّقہ باقی ہے،اب وہ لڑکا جونطفہ زنا دختر سے نورالدین کے پیداہوا زوجہ رحیم الدین سے حصہ چاہتا ہے توفرزند زنا زادہا ازروئے شرعی حقدار حصہ ہے یامحروم؟ اورزوجہ رحیم الدین مرحوم نے اپنے برادرزادہ کو اس حصہ اپنے کا ترکہ شوہری سے حسب القاعدہ شرعیہ پایا تھا مالك ومتبنی ومختار کرکے ہبہ نامہ نمودہ قاضی صاحب لکھ کرقبضہ کرواکے چندروز کے بعد منتقل سوئے جنان ہوئی تو اس جائداد وہبہ شدہ حصہ ترکہ شوہری سے بنام برادر زادہ زوجہ رحیم الدین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع