30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس سے تین لڑکے بوہارخاں کے پیداہوئے مگرنکاح نہ کیاتھا اب بوہارخاں کے ترکہ میں یہ لڑکے وارث ہوسکتے ہیں یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
اگر فی الواقع ثبوت شرعی سے ثابت ہوکہ بوہارخاں اس عورت کو بے نکاح تصرف میں لایا اور یہ لڑکے معاذاﷲ محض زنا سے پیدا ہوئے غرض حالت وہ ہوکہ شرع ان کا نسب بوہارخاں سے اصلًا نہ ثابت کرے توبیشك ترکہ بوہارخاں میں ان کا کوئی حق نہیں۔درمختار میں ہے:
|
یرث ولدالزنا واللعان بجہۃ الام فقط لما قدمناہ فی العصبات انہ لااب لھما [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
زنا اورلعان کی صورت اولاد فقط ماں کی طرف سے وارث ہوگی جیسا کہ ہم عصبات میں ذکرکرچکے ہیں کہ ان دونوں کاکوئی باپ نہیں ہوتا۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۱۶: ۲۴رجب ۱۳۰۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جب زید پیداہوا اس کی خالہ نے اپنی بہن سے اسے لے کر اپنا بیٹا کرکے پالا اور بعد انتقال ہمشیرہ یہ عورت پدرِ زید کے نکاح میں آئی اس صورت میں کچھ ترکہ اسے ملے گا یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
اگرمراد سائل کی یہ ہے کہ اس صورت میں زید کو اپنی اس خالہ کے ترکہ سے بوجہ متبنی یا سوتیلے بیٹے ہونے کے کچھ پہنچے گا یا نہیں،توجواب یہ ہے کہ کچھ نہیں کہ متبنی یاسوتیلا بیٹاہونا شرعًا ترکہ میں کوئی استحقاق نہیں پیداکرتا۔اوراگریہ مراد ہے کہ اس صورت میں زیداپنی حقیقی والدہ یاوالد کے ترکہ سے حصہ پائے گا یانہیں،توجواب یہ ہے کہ بیشك پائے گا کسی کا اسے اپنابیٹا بنالینا اپنے حقیقی والدین کے بیٹے ہونے سے خارج نہیں کرتا۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۷: ازمارہرہ شریفہ باغ پختہ مرسلہ مولوی نبی بخش صاحب ۲۰شوال المکرم ۱۳۰۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اورمفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص اپنے فرزند سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع