30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی طرح فتاوٰی عالمگیری میں ہے:الصحیح انہ کافر[1] (صحیح یہ ہے کہ وہ کافر ہے۔ت)
ثالثًا:حضرت امیرالمومنین امام العادلین عمرفاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی خلافت برحق سے منکر ہونا،فقہاء کرام فرماتے ہیں:اصح مذہب پریہ بھی کفرہے۔ظہیریہ وعالمگیریہ وسیرت احمدیہ وغیرہا میں ہے:
|
کذٰلك من انکر خلافۃ عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ فی اصح الاقوال[2]۔ |
اسی طرح جوحضرت عمرفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی خلافت کامنکرہے اصح قول میں وہ کافرہے۔(ت) |
فتاوٰی خلاصہ وفتح القدیر شرح ہدایہ میں ہے:
|
ان انکر خلافۃ الصدیق اوعمر فھو کافر[3]۔ |
اگرکسی نے صدیق اکبر یاحضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہما کی خلافت کا انکارکیا تو وہ کافرہے۔(ت) |
اورکتب فقہ کاتتبع کیجئے تو ان کے سوا اور وجوہ کفربھی روافض تبرائی میں پیداہوں گی اور حق یہ ہے کہ ہمارے زمانے کے یہ رافضی قطعًا یقینا بالاجماع کافرمرتد ہیں کہ ان کامنکر ضروریات دین ہونا تحریرات مطبوعہ مجتہد لکھنؤ وغیرہ سے ثابت۔
|
وقد فصّلنا ذٰلك فی بعض فتاوٰنا ولن تجد احدا منھم الا وھو یقول بنقصان القراٰن العظیم الموجود باید المسلمین الیوم عن القدر المنزل علی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وقد افصح بذٰلك کبارھم وصغارھم وعلماؤھم وجھا لھم تحریرا |
ہم نے اپنے بعض فتووں میں اس کی تفصیل بیان کردی ہے۔ ان میں سے ہرگز تجھے کوئی ایسانہ ملے گا کہ جو اس بات کا قائل نہ ہوکہ مسلمانوں کےہاتھ میں جو موجودہ قرآن مجید ہے وہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرنازل شدہ قرآن مجید سے کم ہے۔اس بات کی تصریح ان کے بڑوں،چھوٹوں، عالموں اورجاہلوں نے تحریروتقریر میں کی ہے۔اسی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع