دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

کردی گئی ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۵:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس باب میں کہ اگر عد دین متوافقین کا مخرج جزء وفق بارہ ۱۲ ہو تو ان میں نسبت توافق بجزء من اثنی عشر(بارہ میں سے ایك جز کے ساتھ۔ت)کہنا جائزہے یانہیں؟ اور اگر قبل تقسیم ترکہ ایك یا دو یا زائد ورثہ انتقال کریں اور ان کے وارث باعیانہم وہی ورثہ میت اول ہوں اور ان کی موت سے تقسیم متغیر نہ ہو تو ان ورثہ اموات کو بین سے خارج اور کأن لم یکن(گویا کہ وہ تھا ہی نہیں۔ت)کردینااولٰی ہے یا ان بطون کی اقامت اور ہرایك کی علیحدہ تصحیح۔بیّنوا توجروا(بیان کرواجرپاؤگے۔ت)

الجواب:

واﷲ الموفق والصواب(اﷲ تعالٰی ہی سچائی اوردرستگی کی توفیق دینے والاہے۔ت)صورت مستفسرہ میں جیسے کہ تعبیر بکسر منطق اور ان عددین کو متوافقین بنصف السدس یابسدس النصف کہناجائز ویسے ہی تعبیر بالجزء اورانہیں متوافقین بجزمن اثنی عشر کہنا بھی روا،اورفرائضیوں میں شائع وذائع۔

فی السراجیہ ففی الاثنین بالنصف وفی الثلاثۃ بالثلث وفی الاربعۃ بالربع ھکذا الی العشرۃ وفی ما وراء العشرۃ یتوافقان بجزء منہ اعنی فی احد عشر بجزء من احد عشر وفی خمسۃ عشر بجز من خمسۃ عشر[1]۔وفی شرحہا الشریفیۃ وبالجملۃ یمکن فیما وراء العشرۃ باسرھا ان یعبر فی التوافق بالاجزاء المضافۃ الی المخرج کجزء من احد عشر وجزء من اثنی عشر

سراجیہ میں ہے کہ دو میں آدھے کاتوافق،تین میں تہائی کا اور چار میں چوتھائی کا،اور یونہی دس تك یعنی دس میں دسویں کا توافق ہوگا۔اور دس سے اوپرجوعدد ہے اس میں توافق اس کی ایك جزء کا ہوگا مثلا گیارہ میں گیارہ کی ایك جز کا اورپندرہ میں پندرہ کی ایك جز کا۔اس کی شرح شریفیہ میں ہے خلاصہ یہ کہ دس سے اوپر والے تمام عددوں کے توافق میں تعبیر ان اجزاء کے ساتھ ہوگی جومخرج کی طرف منسوب ہوتے ہیں جیسے گیارہ میں سے

 


 

 



[1] السراجی فی المیراث فصل فی معرفۃ التماثل والتداخل الخ مکتبہ ضیائیہ راولپنڈی ص۳۳و۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن