30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اللعین ع ماعلی مثلہ یُعَدّ الخطاء[1] واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
"اس جیسے کی خطائیں شمارنہیں کی جاسکتیں"۔اوراﷲ سبحٰنہ وتعالٰی خوب جانتاہے۔(ت) |
مسئلہ ۳۲۳ و ۳۲۴: ازشہرکہنہ ۱۶رجب ۱۳۳۵ھ بارہ دری مسئولہ مصطفی علی خاں
(۱)کسی شخص کاغصہ بڑھ جائے تواس کے لئے آپ کوئی تعویذدیں اورکچھ پڑھنے کوبتائیں۔
(۲)ماں باپ میں یابہن بھائی ہویامیاں بیوی ہومحبت اوراتفاق پیداہو پڑھنے کوبتائیں یاکوئی تعویذدیجئے۔
الجواب:
(۱)دفع غضب کے لئے لاحول شریف کی کثرت کرے اور جس وقت غصہ آئے دل کی طرف متوجہ ہوکرتین بارلاحول پڑھے تین گھونٹ ٹھنڈاپانی پی لے،کھڑاہے توبیٹھ جائے،بیٹھاہے تو لیٹ جائے،لیٹاہوتواُٹھے نہیں۔
(۲)سب گھروالوں میں اتفاق کے لئے بعدنمازجمعہ لاہوری نمك پر ایك ہزارایك۱۰۰۱ باریا ودود پڑھیں،اول آخر دس۱۰ دس۱۰ بار درودشریف،اورا س وقت سے اس نمك کابرتن زمین پرنہ رکھیں،وہ نمك سات۷ دن گھر کی ہانڈی میں ڈالیں،سب کھائیں،مولٰی تعالٰی سب میں اتفاق پیداکرے گا۔ہرجمعہ کوسات دن کے لئے پڑھ لیاکریں۔
مسئلہ ۳۲۵: ازمدرسہ منظرالاسلام بریلی مسئولہ مولوی عبداﷲ بہاری ۳شوال ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس شخص کودینی یادنیوی بات یادنہ رہتی ہو وہ کیاپڑھے؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
سپیدچینی کی تشتری پرلکھے بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ا ھ ط م ف ش ذ اور ا سے ذراسے پانی سے دھوکر اس پر ۹۹۸ بار،اورنہ ہوسکے تو ۴۰۰ یا۱۰۰ ہی بار یاحفیظ پڑھ کر دم کرے اوروہ پانی پی لے۔روزایساہی کرے،اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع