30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے اسماء میں سے ایك اسم رکھاگیاہے اور وہ اسم سورہ یسین کے وسط میں ہے اس کے پانچ کلمے اور سولہ حرف ہیں چارحرف منقوطہ ہیں اوردوحرفوں پراوپرنقطے ہیں اوردوحرفوں کے نیچے ہیں لہٰذا میں نے بہت تلاش کیالیکن مجھے پتہ نہ چلا،امیدکہ آپ اس مشکل کوحل کریں۔
الجواب:
کسی عمل کاثواب مولٰی تعالٰی کی نذرکرنا محض جہالت ہے وہ غنی مطلق ہے اورحضوراقدس علیہ افضل الصلوٰۃ والسلام خواہ اورنبی یاولی کوثواب بخشنا کہنابے ادبی ہے بخشنابڑے کی طرف سے چھوٹے کوہوتاہے بلکہ نذر کرنایاہدیہ کرناکہے،پہلے ہفتہ کی تلاوت کاثواب نذرحضوراقدس علیہ افضل الصلوٰۃ والسلام کرے،دوسرے کی تلاوت کاثواب نذرباقی انبیاء واولیاء،تیسرے کاثواب ہدیہ ارواح جملہ مومنین ومومنات کرے،اس طرح کیجئے میں نے آپ کواجازت دی،وہ سورہ مبارکہ کی ایك پوری آیت ہے کارڈ میں آیت نہیں لکھی جاسکتی اس کااول س ل م اورآخر ر ح ی م۔اس سائل نے ۱۶حرف یوں بتائے کہ سلام میں چار حرف سمجھے یہ غلط ہے مصحف کریم میں یہ لفظ بے الف ہے توپندرہ ہی حرف ہیں اس میں چار حرف منقوط ہیں ق ن ب ی،مگرنون کے اوپرنقطہ کہنانہ چاہئے کہ وہ جوف میں ہے فقط۔
مسئلہ ۳۲۱: ازچوہرکوٹ بارکھان ملك بلوچستان مرسلہ قادربخش صاحب ۱۴ربیع الاول ۱۳۳۷ھ
|
یکے ملامیگویدکہ دردعا گنج العرش ودردعاعکاشہ وغیرہ ادعیات عربی وفارسی ودرنورنامہ ہندی کہ درآن ذکرتولدآنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بالتفصیل است ثواب چنداں نوشتہ است کہ چہل شہیدوحج وغیرہ امورات ثواب حاصل آیدکہ بخواند،آں ملامیگویدہرچہ ثواب نوشتہ است آں حاصل نباشد و غلط نوشتند برائے فروختگی کتاب نوشتہ وہیچ اصل نیست آیا گفتہ ملابموجب شرع شریف است یامخالف اگرثواب ہمچناں ست کہ نوشتہ است براہ مہربانی |
ایك ملاکہتا ہے کہ دعاء گنج العرش اوردعاء عکاشہ وغیرہ عربی وفارسی دعاؤں پراوراسی طرح نورنامہ ہندی جومیلاد مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے تفصیلی ذکرپر مشتمل ہے،کو پڑھنے پرثواب اس قدرلکھاہے کہ چالیس شہیدوں اورحج وغیرہ نیك امورکے برابر ثواب حاصل ہوتاہے۔ ملامذکور کہتاہے یہ ثواب جولکھاہواہے حاصل نہیں ہوتا یہ غلط لکھاہوا ہے صرف کتابیں فروخت کرنے کے لئے لکھاگیاہے جس کی کوئی اصل نہیں ہے۔کیاملا کاقول شرع شریف کے مطابق ہے یامخالف؟ اگرثواب |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع