دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

اﷲ عزوجل وہ کرے جوبہترہو۔۹نہ خود کسی مسلمان کی ضرررسانی کاکوئی عمل کیاجائے نہ کسی کوبتایاجائے اگرچہ وہ اپنی کتنی ہی مظلومی اورا س کاظالم وموذی ہونا ظاہرکرے،ہاں اگرثبوت شرعی سے ثابت ہوجائے کہ وہ عام طورپر موذی وظالم ہے تواس کے لئے اسی قدر ضرر کی خواہش رواہے جس قدرکا شرعًا اسے استحقاق ہے اس سے زیادہ حرام ہے اوراس کاصحیح معیارپراندازہ خصوصًا اپنے معاملہ میں بہت دشوارہوتاہے لہٰذا ہمیشہ یہاں سپرہی ہاتھ میں رکھی تلوار کام میں نہ لائی گئی،اسی پرعمل رہے۔۱۰مسلمانوں کو لوجہ اﷲ تعویذات واعمال دئیے جائیں دنیوی نفع کی طمع نہ ہو جیساآج تك بحمداﷲ تعالٰی یہاں کادستورہے۔۱۱ کفارکو اگر نقوش دئیے جائیں تومضمر،انہیں مظہرکی اجازت نہیں اوروہ بھی اس امرمیں ہوجس سے کسی مسلمان کانقصان نہ ہو اوران سے معاوضہ لینے میں مضائقہ نہیں بلکہ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے ثابت ہے۔جوکافرخصوصًا مرتدجیسے قادیانی، نیچری،وہابی،رافضی،چکڑالوی،غیرمقلد مسلمان کوایذادیاکرتاہواگرچہ رسائل کی تحریریامذہبی تقریرسے اس پرسے دفع بلا خواہ رفع مرض کابھی نقش نہ دیاجائے،اورایسانہ ہواوراس کام میں کسی مسلمان کاذاتی نقصان بھی نہ ہو جب بھی مرتدوں کامبتلائے بلاہی رہنا بھلا۔اوراگردیں توضروربمعاوضہ کہ اس میں دینی نفع توتھاہی نہیں دنیوی بھی نہ ہو توآخرکس لئے۔یہ بارہ۱۲ بارتیں بطور نمونہ ہیں،غرض ہرطرح مصلحت شرعیہ ملحوظ رہے اﷲ عزوجل توفیق دے۔آمین!

مسئلہ ۳۲۰:         ازکیلاسپور ضلع سہارنپور مرسلہ عبداﷲصاحب امام مسجدمنہاران                                 ۸محرم الحرام ۱۳۳۶ھ

میں سورہ واقعۃ کی زکوٰۃ اداکرناچاہتاہوں جس کاطریقہ یوں لکھاہے کہ شروع چاند میں جوپہلی جمعرات کے دن بعدنماز مغرب،اول آخردرودشریف کے بعد چھ مرتبہ سورہ مذکورہ کی تلاوت کرے اورپھر دوسرے روزپانچ بارپڑھے اسی طرح دوسری جمعرات آنے تك پانچ بارپڑھتارہے دوسری جمعرات کوسورہ شریف پانچ بارپڑھ کرمع دروودشریف کے اس ہفتہ کی تلاوت خداکی نذرکر۔اس کے بعد فورًا پھر مع درودشریف چھ بارسورہ شریف کی تلاوت کرے اوربعدہ روزمرہ بدستور تیسری جمعرات آنے تك پانچ بارپڑھے اس ہفتہ کاثواب حضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کوبخشے۔اورپھرفورًا ازسرنو شروع کرے اور ترکیب بالاجمعرات تك کرے اس ہفتہ کاثواب جمیع ارواح مومنین کوہدیہ،عمل تمام ہو۔لہٰذا حضورباجازت اس عمل کی مجھے دیں اس میں جوکچھ غلطی ہوتواصلاح فرمادیں،اورایك شخص نے مجھ سے سوال کیاہے کہ سورہ ٰیسین میں اﷲ تعالٰی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن