30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ۳۱۹:(سوال مذکورنہیں)
اجازت نامہ اورادووظائف واعمال
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط
نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم ط
فقیرغفرلہ المولی القدیر نے جملہ نقوش وتعویذات خاندانی جوفقیرکو اپنے مشائخ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم یاحضرت جناب سید شاہ ابوالحسین احمدنوری میاں صاحب قبلہ مارہری قدس سرہ العزیز یاارشادات ائمہ کرام واولیائے عظام وعلمائے اعلام سابقین رحمۃ اﷲ علیہم اجمعین سے پہنچے یافقیرنے بفضلہ تعالٰی مجازوماذون ہوکر خودایجادکئے یاآئندہ ایجادکروں ان سب کی اجازت عامہ تامہ صحیحہ نجیحہ اپنے خواہر زادہ برخوردارحکیم علی احمدخاں سلمہ کودی۔مولٰی تعالٰی اپنے کرم سے برکت فرمائے شرط یہ ہے کہ کسی کام خلاف شرع کے لئے نہ خود استعمال کریں نہ کسی ایسے کودیں یابتائیں جوکوئی کام خلاف شرع چاہتاہو۔
۱ جس طرح عورتیں اکثرتسخیرشوہرچاہتی ہیں کہ شوہر ہمارے کہنے میں ہوجائے جوہم کہیں وہی کرے،یہ حرام ہے۔حدیث میں اسے شرك فرمایا اﷲعزوجل نے شوہرکوحاکم بنایانہ کہ محکوم۔۲یایہ چاہتی ہیں کہ اپنی ماں بہن سے جداہوجائے یا۳ان کو کچھ نہ دے ہمیں کودے،یہ سب مردودخواہشیں ہیں۔۴مقدمات فوجداری میں مسلمانوں کونقوش حفاظت دئیے جائیں۔ ۵دیوانی و مال کے مقدمات میں جب تك معلوم نہ ہو کہ یہ حق پرہے نہ دیں کہ ظالم کی اعانت حرام ہے۔۶حب وتسخیرعورت کے لئے نقش وعمل کسی کونہ دیاجائے اس میں اکثر مقاصدفاسد بھی ہوتے ہیں اگرفی الواقع نکاح ہی کاطالب ہو جب بھی صریح اندیشہ معصیت ہے کہ اجنبی کی محبت دلِ عورت میں پیداہونا سمِ قاتل ہے ممکن کہ نکاح میں تعویق ہو یااولیائے زن نہ مانیں اور محبت طرفین سے پیداہوچکی تواس کانتیجہ براہو۔۷یونہی اگرتسخیر زن نہ چاہے بلکہ اولیائے زن کی تسخیرکہ وہ اس سے نکاح کر دیں اوریہ ان کاکفونہ ہو یعنی ایساکم ہوکہ اس سے اس کانکاح اولیائے زن کے لئے باعث مطعونی یامعصیت شرعی ہوجب بھی ہرگزنہ دیں کہ یہ مسلمانوں کی مضرت رسانی ہے بلکہ ۸بہتریہ ہے کہ اس مقصد کے لئے مطلقًا دیاہی نہ جائے نکاح خصوصًا ہندوستان میں عمربھرکاساتھ ہوتا ہے اورانجام کاعلم اﷲ عزوجل کو۔ممکن کہ یہ رشتہ طرفین میں کسی کے لئے شرہوتو شرکا سبب بنانہ چاہئے،یہاں ایسوں کوہمیشہ یہی ہدایت کی جاتی ہے کہ استخارہ شرعی کریں اوردعا کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع