30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۳۱۶: ازصاحب گنج گیا مسئولہ چراغ علی صاحب ۲۵ربیع الاول شریف
سوال یہ ہے:"السلام علیکم یاخواجہ عبدالکریم جانب مشرق،السلام علیك یاخواجہ عبدالرحیم جانب شمال،السلام علیك یاخواجہ عبدالرشید،جانب جنوب،السلام علیك یاخواجہ عبدالجلیل"۔جانب مغرب بعدہ یہ پڑھنا:
اللّھم انت قدیم ازلی تنزیل العلل ولم تزل ولاتزال ارحمنی برحمتك یاارحم الراحمین،اللّٰھم اغفرلامۃ سیدنا محمد صلی اﷲ علیہ وسلم،اللّٰھم ارحم امۃ سیّدنا محمد صلی اﷲ علیہ وسلم۔
بعدہ پڑھنا درودشریف کابعددِ طاق جائزہے یانہیں؟ اس کوامام غزالی رحمۃ اﷲ علیہ نے احیاء العلوم میں بھی لکھاہے اور نیز کیمیائے سعادت میں ہے۔
الجواب:
دعائے مذکورجائزہے اوراس میں بہت برکات ہیں۔یہ چاروں حضرات جہات اربعہ میں اوتادِاربعہ ہیں۔یہ اسمائے طیبہ ان کے اشخاص کے نہیں بلکہ عہدہ کے ہیں۔جس طرح ہرغوث کانام عبداﷲ اور اس کے دونوں وزیروں کے نام عبدالملك اور عبد الرب ہیں۔جو اس عہدہ پرمقرر ہوگاظاہرمیں کچھ نام رکھتاہویاباطن میں اس کایہ نام رکھاجائے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع