30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
موجود واحد باقی سب مظاہرہیں کہ اپنی حدذات میں اصلًا وجودہستی سے بہرہ نہیں رکھتے " کُلُّ شَیۡءٍ ہَالِکٌ اِلَّا وَجْہَہٗ ؕ"[1] (ہرچیزفانی ہے سوا اس کی ذات کے۔ت)اورحاشا یہ معنی ہرگزنہیں کہ من وتو زیدوعمرو ہرشَے خداہے،یہ اہل اتحاد کاقول ہے جو ایك فرقہ کافروں کا ہے اورپہلی بات اہل توحید کا مذہب جواہل اسلام وایمان حقیقی ہیں۔یہی کفرواسلام کاپردہ سنبھالناہے۔
شعرنہم:
نکتہ نہیں علم کاقرآن میں سمایا
معنی علم کے نکتہ کے اب محال بولو
الجواب:علم کانکتہ وہ باریك بات سمجھ میں نہ آئی یہاں اس سے مراد ذات پاك باری عزوجل ہے کہ ہرگز اس کی کُنہ نہ فہم تصور میں آسکے نہ بیان وکلام میں سماسکے ادراك اس کامحال اورخوض اس میں ضلال،والعیاذباﷲ ذی الجلال،قرآن اﷲ عزوجل کاکلام اوراس کی صفت ہے۔صفت ذات میں ہوتی ہے ذات صفت میں نہیں آسکتی ؎
کس نہ دانست کہ منزل گہ آں یارکجاست ایں قدرہست کہ بانگِ جرسے می آید
(کسی کومعلوم نہیں کہ اس دوست کی منزل گاہ کہاں ہے،بس اتناجانتاہے کہ کسی گھنٹی کی آوازآتی ہے۔ت)
ھذا واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم وصلی اﷲ تعالٰی علٰی سیّدنا ومولانا محمد واٰلہٖ وصحبہ وسلم۔اٰمین!
___________
رسالہ
کشف حقائق واسرار ودقائق
ختم ہوا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع