30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شعرہفتم:
ہرچیزذات حق سے معمورہے ولیکن
ملتاہے کس محل میں ابروہلال بولو
الجواب:اس کاجواب وہ ہے کہ سیدنااسمٰعیل علیہ الصلوٰۃ والسلام سے مروی ہواانہوں نے اپنے رب عزوجل سے عرض کی:الٰہی! میں تجھے کہاں تلاش کروں؟ فرمایا:عندالمنکسرۃ قلوبھم لاجلی[1]اُن کے پاس جن کے دل میرے لئے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ایك شخص حضرت سیدنابایزیدبسطامی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی خدمت میں حاضرہوا،دیکھاپنجوں کے بل گھٹنے ٹیکے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور آنکھوں سے آنسوؤں کی جگہ خون رواں ہے،عرض کی حضرت! یہ کیاحال ہے؟ فرمایا:میں ایك قدم میں یہاں سے عرش تك گیاعرش کودیکھا کہ رب عزوجل کی طلب میں پیاسے بھیڑیے کی طرح منہ کھولے ہوئے ہے بانگے برعرش زدم کہ ایں چہ ماجراست ہمیں نشان دیتے ہیں الرحمٰن علٰی العرش استوٰی(رحمن نے عرش پراپنی شان کے مطابق استوا فرمایا۔ت)میں رحمن کی تلاش میں تجھ تك آیا تیرا یہ حال پایا،عرش نے جواب دیا:مجھے ارشاد کرتے ہیں کہ اے عرش! اگر ہمیں ڈھونڈنا چاہے توبایزیدکے دل میں تلاش کر۔[2]
شعرہشتم:
سب جسم ہے محمدموجودذات حق ہے
اسلام اورکفرکا پردہ سنبھال بولو
الجواب:حدیثوں سے ثابت ہے کہ اﷲ عزوجل نے تمام عالم نورحضرت سیدالعالمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے پیداکیا تواصل ہرچیز کی نورسراپاحضورپرنورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہے پس مرتبہ ایجادمیں بس وہی وہ ہیں۔فقیرغفراﷲ تعالٰی نے اپنے قصیدہ نونیہ نعتیہ میں بحمداﷲ تعالٰی اس نفیس مضمون میں بہت ابیات رائقہ لکھے ہیں،ھٰھُنا قولی ؎
خالق کل الورٰی ربك لاغیرہ نورك کل الورٰی غیرك لم،لیس،لن [3]
(کل کائنات کاخالق تیرارب ہے نہ کہ اس کاغیر،تیرانورہی کل کائنات ہے اورتیرے سوالم،لیس،لن ہے۔ت)
ای لم یوجد ولیس موجودًا ولن یوجدابدًا(یعنی کہیں نہیں پایاگیا،نہ موجود ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ت)اورمرتبہ وجود میں صرف حق عزوجل ہے کہ ہستی حقیقۃً اسی کی ذات پاك سے خاص ہے وحدت وجود کے جس قدرمعنے عقل میں آسکتے ہیں یہی ہیں کہ وجودواحد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع