دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

حدیث میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:کل شیئ خلق من الماء[1] ہر چیزپانی سے بنی ہے۔موت بدن کے لئے ہے جس کے معنی روح کااس سے جداہوجانا۔روح پہلے نہ تھی جب بنی توپھراس کے لئے فنا نہیں،یہی مذہب اہلسنت کاہے۔ولہٰذا بعد مرگ سمع وبصر،علم وفہم وغیرہ تمام افعال کہ حقیقۃً روح کے تھے برقراررہتے ہیں بلکہ اورزیادہ ترقی پاتے ہیں،جن کی مثال یوں سمجھئے کہ ایك پرندقفس میں محبوس ہے اس کی پَرافشانی اسی پنجرے کے لائق ہوگی جب اسے نکال دیجئے تو اس کی پروازیں دیکھئے۔فقیرنے اپنی کتاب"حیات الاموات فی بیان سماع الاموات"میں اس مسئلہ کوبحمداﷲ تعالٰی نہایت شرح وبسط سے ثابت کیاہے یہ روح اپنے معدن اصلی سے غریب الوطن ہوکرقفس بدن میں بحکم الٰہی ایك مدت معین تك محبوس ہے جب وقت آئے گا اپنی اصل کی طرف رجوع کرے گی " ارْجِعِیۡۤ اِلٰی رَبِّکِ رَاضِیَۃً مَّرْضِیَّۃً ﴿ۚ۲۸﴾"[2] (اے اطمینان والی جان اپنے رب کی طرف واپس ہویوں کہ تواس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔ت) اس کانام وصال ہے۔ت)

شعرپنجم:

اول ہے روح علوی دوسری کانام سفلی

ایك روح دوصفت کیوں پکڑاکمال بولو

الجواب:اس شعرکے دومعنے ہیں:ایك یہ روح مجرد ہے یعنی جسم اورجسم کی سب آلائشوں سے پاك ومنزہ،یہ صفت اس کی علوی ہے،پھروہی روح اس جسم پرعاشق اوراس سے متعلق اورحیات دنیوی میں اس کی عادی کام اس جسم کے آلات پرموقوف، یہ صفت اس کی سفلی ہے مگر اس بلندی سے اس تنزّل میں آنے کے بعد ہی وہ اپنے کمالات کوپہنچتی ہے " قُلْنَا اہۡبِطُوۡا مِنْہَا جَمِیۡعًا ۚ"[3] (ہم نے فرمایا تم جنت سے اُترجاؤ۔ت)آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے باعث ہزاراں برکات وخیرات ہوا۔

دوسرے یہ کہ انسان میں صفت ملکوتی وصفت بہیمی وصفت شیطانی سب جمع ہیں،اگرصفت ملکوتی پرعمل کرے مَلك سے بہترہو اوراگردوسری صفت کی طرف گرے بہائم سے بدترہو۔


 

 



[1] کنزالعمال حدیث ۱۵۲۱۰ موسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۱۵۶

[2] القرآن الکریم ۸۹/ ۲۷ و ۲۸

[3] القرآن الکریم ۲/ ۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن