دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

عالم دوہیں:عالم امروعالم خلق،

" اَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَالۡاَمْرُ ؕ تَبٰرَکَ اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۵۴"[1]

سن لو اسی کے ہاتھ ہے پیداکرنا اورحکم دینا بڑی برکت والاہے رب سارے جہان کا۔(ت)

عالم خلق وہ چیزیں جومادہ سے پیداہوتی ہیں جیسے انسان،حیوان،نباتات،جمادات،زمین وآسمان وغیرہاکہ نطفہ وتخم وعناصر سے بنے عالم امروہ جوصرف امرکن سے بنا،اس کے لئے کوئی مادہ نہیں جیسے ملائکہ وارواح وعرش ولوح وقلم وجنت وناروغیرہ۔ تو فرمایا روح عالم امرسے ایك چیزہے،عقل کاحصہ اسی قدرہے،آگے اس کی ماہیت اکابراہل باطن جانتے ہیں،سبحان اﷲ! آدمی خود اسی روح کانام ہے اوریہ اپنے ہی نفس کے جاننے میں اس قدرناکام    ؎

تنت زندہ بجاں جان نہانی                             توازجاں زندہ وجاں رانہ دانی

(تیرابدن مخفی جان کی وجہ سے زندہ ہے،توجان کے سبب زندہ ہے،اورجان کونہیں جانتاہے۔ت)

اورسِرّوخفی وروح وقلب لطائف حضرات نقشبندیہ قدست اسرارہم سے ہیں جن میں تجلیات حق کے رنگارنگ ذوق کاادراك کارعیاں ہے نہ کاربیان    ع

ذوق ایں مے نہ شناسی بخداتانہ چشی

اﷲ کی قسم تواس شراب کامزہ نہیں پہچان سکتا جب تك اسے چکھ نہ لے۔ت)

شعرچہارم: 

اربع عناصراب یوں نکلے کہوکہاں سے

مرتاسوکون اس میں کس کو وصال بولو

الجواب:نوراحدیت کے پرتوسے نورمحمدی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بنااور اس کے پرتوسے تمام عالم ظاہرہوا،اول پانی پیداہوا، پھر اس میں دھواں اٹھااس سے آسمان بنا،پھرپانی کاایك حصہ منجمد ہوکرزمین ہوگیا اسے خالق عزوجل نے پھیلاکر سات پرت کر دیا پھر اسی طرح آسمان کے سات طبقے کئے،یونہی پانی سے آگ بنی،ممکن ہے کہ پانی کسی قسم کی حرارت پاکرہَواہُوا ہواورہَوَا گرم ہوکرآگ،یاجس طرح مولٰی سبحانہ وتعالٰی نے چاہا،غرض پانی مادہ تمام مخلوق کاہے۔امام احمد وابن حبان وحاکم کی


 

 



[1] القرآن الکریم ۷/ ۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن