دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

اہل حق ومدارك افہام وعقول بتاریخ بست وپنجم شعبان المعظم روزجاں افروز دوشنبہ ۱۳۰۸ھ ہجریہ قدسیہ علٰی صاحبہا افضل الصلاۃ والتحیۃ دربانس بریلی ملك ہند بخامہ خام نگار فقیرذلیل ذرہ بے مقدار عبدالمصطفٰی احمدرضا محمدی سنی برکاتی آل رسولی غفراﷲ لہ وحقق املہ باوصف قلت بضاعت وجہل صناعت بامدادنورباطن حضورلامع النورسلالۃ الواصلین نقاوۃ الکاملین بحرطریقت بدرحقیقت حضرت سیدناومولانا وشیخنا حضرت سیدشاہ ابوالحسین احمدنوری الملقب بمیاں صاحب قبلہ مارہری ادام اﷲ فیضہم المعنوی والصوری درساعت واحدہ ریخہ   ع

 

 

گرقبول افتدزہے عزّوشرف

اہل حق کے عقائد اورموافق ہے عقول وافہام کے۔یہ جواب بانس بریلی ہندوستان میں بروزپیر۲۵شعبان المعظم ۱۳۰۸ھ کو اس فقیر حقیر،ذرہ بے مقدار عبدالمصطفٰی احمدرضامحمدی سنی برکاتی،آل رسولی(اﷲ اس کی مغفرت فرمائے اوراس کی امیدبرآری فرمائے)کے قلم سے پونجی کی قلت اورفن میں عدم مہارت کے باوجود صرف ایك گھنٹے میں معرض تحریرمیں آیا۔یہ ان کے نورباطن کی مدد سے ہواجو روشن نور والے،واصلین کے خلاصہ،کاملین میں عمدہ،طریقت کے سمندراورحقیقت کے چاند ہیں یعنی ہمارے سردار،ہمارے آقا،ہمارے شیخ حضرت سیدشاہ ابوالحسین احمدنوری ملقب بہ میاں صاحب قبلہ مارہروی،اﷲ تعالٰی ان کے معنوی اور صوری فیض کوہمیشہ رکھے۔

اگرقبول ہوجائے توکیاہی عزت اور شرف ہے(ت)

شعراول:                               سب پیر اورمشائخ میراسوال بولو                  صورت جلال کیاہے اورکیاجمال بولو

الجواب:اﷲ جل وعلارحیم بھی ہے اورقہاربھی ہے رحمت شان جمال ہے اورقہرشان جلال۔دوستوں کوانواع نعمت سے نوازنا ان کے لئے بہشت اوراس کی خوبیاں آراستہ فرمانا انہیں اپنی رضا ودیدارسے بہرہ مندی بخشنا تجلی شان جمال ہے۔دشمنوں کو اقسام عذاب کی سزادینا ان کے لئے دوزخ اور اس کی سختیاں مہیافرمانا انہیں اپنے غضب وحجاب میں مبتلاکرناتجلی شان جلال ہے۔پھردنیامیں جوکچھ نعمت ونقمت وراحت وآفت ہے انہیں دونوں شانوں کی تجلی سے ہے۔کبھی یہ شانیں ایك دوسرے کے لباس میں جلوہ گرہوتی ہیں۔مثلًا دنیامیں اپنے محبوبوں کے لئے بلابھیجنا کہ:

اشدالناس بلاء الانبیاء ثم الامثل فالامثل۔[1]

تمام لوگوں سے بڑھ کر تکلیفیں نبیوں پرآئیں پھر ان سے کم درجہ والوں پرپھران سے کم درجہ والوں پر۔(ت)

 


 

 



[1] کنزالعمال حدیث ۶۷۸۰ و ۶۷۸۳ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۳/ ۳۲۸ و۳۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن